ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 385 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 385

تین القاء ربّانی اس ہفتہ حضرت خلیفۃ المسیح کی طبیعت بدستور علیل رہی۔ضعف بھی بہت ہے حرارت بھی ہوجاتی ہے۔کھانسی رات کے وقت زیادہ ہوتی ہے۔حضور کو تین القاء ہوئے۔(۱) اِنَّ الَّذِیْ فَرَضَ عَلَیْکَ الْقُرْآنَ رَادُّکَ اِلٰی مِعَادٍ۔(۲)اَلْحُمّٰی مِنْ نَّارِ جَہَنَّمَ فَاطْفِئُوھَابِالْمَائِ(۳) بتایا گیا کہ اکثر بیماریوں کا علاج ہوا ،پانی اور آگ سے اور دردوں کا آگ اور پانی سے۔پھر فرمایا۔بہت حکمتیں کھلی ہیں انشاء اللہ طبیعت اچھی ہوجانے پر بتاؤں گا۔بغرض علاج تبدیلی ٔ آب و ہوا پس ہوا اور پانی سے علاج کرنے کے واسطے تبدیل آب و ہوا کی تجویز ہوئی اور بعض دوستوں کی رائے کے مطابق دارالعلوم کے بورڈنگ ہاؤس کی بالائی منزل خالی کرائی گئی۔اس کے درمیانی کمرہ میں ایک دیوار کھڑی کی گئی تھی اسے نکال دیا گیا اوپر چڑھانے کے واسطے میزوں کی سیڑھی بنائی گئی۔لیکن بعد از نماز جمعہ نواب محمد علی صاحب کی مکرر درخواست کی بناء پر حضور کو نواب صاحب کی کوٹھی (دارالسلام) میں پہنچایا گیا۔راہ میں بورڈز صف بستہ کھڑے عرض کر رہے تھے اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا اَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ۔حضور نے ڈولی ٹھہرانے کا حکم دیا۔ان کے لئے باچشم پُرآب۔۔۔۔۔۔دعا کی اور مولوی محمد علی صاحب کو فرمایا۔انہیں نصیحت کردینا۔آپ کے اہل و عیال بھی آپ کے ساتھ ہیں وہاں کا منظر آپ کو پسند ہے۔دو راتیں یعنی اتواروسوموار کی رات کو بے چینی بہت رہی آج رات دو بجے تک بے آرامی تھی۔میاں شریف احمد صاحب کو جو پسلی درد کے سبب آپ کو ٹکور کر رہے تھے فرمایا کہ آپ کی مہربانی سے اب کچھ افاقہ ہے۔(ماخوذ از مدینۃ المسیح الفضل جلد۱ نمبر۳۸ مورخہ ۴ ؍مارچ ۱۹۱۴ء صفحہ۱)