ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 373 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 373

مخالفتوں کے اور باوجود گمنام ٹریکٹوں کی اشاعت کے اس نے میری تائید پر تائید کی اور جماعت کے دلوں میں روز بروز اخلاص اور محبت کو بڑھایا اور ان کے دل کھینچ کر میری طرف متوجہ کر دیئے۔اور انہیں اطاعت کی توفیق دی اور فتنہ پردازوں کی حیلہ سازیوں کے اثر سے بچائے رکھا۔اور چونکہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہوا ہے اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ ایک عام اعلان کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کروں اور اس کی نعمت کا اظہار کروں تا باقی جماعت بھی اس شکر میں میرے ساتھ شامل ہو اور اس ادائے شکر کے بدلہ میں اللہ تعالیٰ ہماری بیش از بیش مدد فرمائے اور اپنے وعدہ کے مطابق کہ  اگر تم میرا شکر کرو تو میں اپنی ذات کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں بھی تم پر اپنے خاص فضل نازل کروں گا۔ہمارے اس ادائے شکر پر جو سب جماعت کی طرف سے ہو اپنی خاص نعمتیں ہم پر نازل فرمائے۔آمین۔نیز مغرب میں جس قدر تحریک لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ کی ہورہی ہے وہ بھی کسی کم شکر یہ کی موجب نہیں۔اس لئے خاکسار اس کا بھی شکریہ کرتا ہے۔(نورالدین) ( الفضل جلد ۱نمبر ۳۰مورخہ ۷؍جنوری۱۹۱۴ء صفحہ ۱۴) حفاظت مولیٰ حضرت خلیفۃ المسیح نے درس میں حاضرین کو مخاطب کر کے فرمایا۔نصیحت گوش کن جاناں کہ از جان دوست تر دارند جوانا سعادتمند پند پیر دانا را۔پیر تو میں ہوں ہی اور اب تو یہ حال ہے کہ بہت رات گزرے پیشاب کے لئے اٹھا تو سینے کے بل دھڑام سے گر پڑا۔میرے مولیٰ ہی نے میری حفاظت کی اور اسی نے مجھے طاقت بخشی اور میں بہت دیر کے بعد زمین سے اٹھنے کے قابل ہوا۔پھر ابھی مجھے قے ہوچکی ہے اس حالت میں بھی تمہیں قرآن سنانے کے لئے ہر روز آتا ہوں۔قدر کرو۔(یعنی عمل کرو) اور غنیمت سمجھو۔دانا اس لئے ہوں کہ قرآن سمجھتا ہوں۔غیر احمدی چور فرمایا۔یہاں کچھ چوریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔(الفضل کے مینجر صاحب کا کوٹ واسکٹ اور ۳۵ کی گھڑی اور دو تین اور صاحبوں کے کمبل جن میں سے ایک کی قیمت ساٹھ روپے کے قریب تھی)۔میں نے اپنے مولیٰ سے دعا کی کہ اگر کوئی احمدی چور ہے تو پھر افسوس ہے اس پر بھی اور