ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 350
ہیں؟ پھر اسلام کے مقابل انہیں دو سالوں میں مراکش، طرابلس، ترکی میں بلقان نے اٹلی نے فرانس نے کیوں اس قدر خونریزی کی۔تثلیث کی دلیل تو ہے ہی نہیں اس کا عقل مند کے سامنے اقرار کریں۔مسیح کے ساتھ اس مذہب کے زوال کے دن وابستہ ہیں۔اندر سے کھوکھلے ہیں اسلام کو بظاہر ماننے سے مضائقہ کرتے رہیں۔آپ توحید کی تبلیغ کردیا کریں۔پنجابی ہندوستانی طلباء کو بقدر طاقت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا نام پہنچادیں اتنا ہی غنیمت ہے۔نمازوں میں غفلت مت کرو۔قرآن کریم ضرور پڑھو۔دعائیں بہت مانگو۔وہ آپ کا جرمن دوست کیا ہوا؟ پھر آپ نے ان کا حال نہ لکھا، تعجب ہے۔والسلام نورالدین ۱۶ ؍ستمبر ۱۹۱۳ء حضرت کا خط برادران مصر کے نام السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ ۱۔خاکسار کی طرف سے احمد بِک تیمور کو خصوصیت سے ملو اور میرا دلی محبت سے السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ کہو۔عرض کرو یہ وقت اسلام کے لیے بابرکت ہے آپ ناامید نہ ہوں۔(یوسف :۸۸) یاد کرو۔کشوف صحیحہ سے یہ دن اسلام کے لیے بابرکت آرہے ہیں اور یاد رکھو عمدہ نقش تختی پر اس وقت منقش ہوتا ہے جب پہلا نقش دھو دیا جاتا ہے۔۲۔احمد بِک تیمور کی معرفت استاد کا پتہ لگاؤ پھر انتخاب کتب اور استخارہ سے کام لو۔۳۔ان کا لباس پنجابی ہو واِلَّا عربی، دونوں لباسوں کے سوا کوئی لباس ضروری نہیں گو لباس کے متعلق اسلام نے کوئی فیشن تجویز نہیں فرمایا۔۴۔پیار و نیک اعمال انسان تکبر میں مبتلا ہوکر بعض دفعہ صداقت سے محروم ہوجاتا ہے اور