ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 348 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 348

شیعہ مذہب شیعہ مذہب بھی ایک عجائبات کا مجموعہ ہے۔(۱) لوگ تو مرنے والوں پر رویا کرتے ہیں۔یہ ان کو روتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ زندہ اور خوش و خرم فرمایا ہے۔(۲) بنو امیہ کو باوجود بہت ہی برا سمجھنے کے ہر سال بھاٹوں کی طرح ان کے تاج تخت حکومت ، جلال، عظمت شاہانہ، رعب داب و فتحمندی اور کامیابی کی دھاک باندھ کر گویا دکھلا دیتے ہیں۔(۳) اہل بیت کو باوجود بعد از خدا یکے توئی قصہ مختصر جاننے کے بھی ذلت ، حقارت، ناکامی، ہتک عزت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتے۔(۴) منافق کو برا بھی کہے جاتے ہیں اور تقیہ نفاق کا چھوٹا بھائی فرض و واجب سمجھتے ہیں۔اس کے سوائے ان کا گزارہ ہی مشکل بلکہ محال ہے۔(۵) جھوٹے پر لعنت بھی کہے جاتے ہیں اور جھوٹ موٹ ایک لکڑی اور کاغذ کی بنی ہوئی قبر (تعزیہ) کو روضہ اور مقبرہ جناب امام حسین علیہ السلام کا قرار دے کر اس کے ساتھ ساری باتیں اصل قبر مبارک کی مانند بجا لاتے ہیں۔بزرگوں کو برا کہنے کے سبب عقل ماری گئی ہے۔ابھی وقت ہے استغفار کریں اور حضرت مسیح موعود اور ان کے خلیفہ کے قدموں پر گریں بفضل الٰہی اندھیروں سے نکل کر فوراً روشنی میں آجاویں گے۔(گلاب الدین احمدی۔رہتاسی) (ماخوذ از کلام امیر۔البدر جلد۱۴ نمبر ۱۰ مورخہ ۱۸؍ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۲) ایک مضمون کے بارہ میں رائے حضرت میر ناصر نوابؓ کے ایک مضمون ’’ قرآن شریف چھپے اور احادیث ‘‘ (مطبوعہ البدر ۱۸؍ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۳، ۴) کو پڑھ کر حضرت خلیفۃ المسیح نے اس پر اپنے قلم مبارک سے تحریر فرمایا۔یہ مبارک تحریک ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو مثمر ثمرات بابرکات کرے۔آمین۔خاکسار انشاء اللہ تعالیٰ بقدرطاقت امداد کو حاضر ہے۔مولوی محمد علی صاحب نے جو ترجمہ کیا اس کے دوپارے میں نے بغور دیکھے ہیں، عمدہ ہیں۔اور پہلا پارہ مطبوع قدرے اصلاح طلب ہے۔والسلام نورالدین (البدر جلد۱۴ نمبر۱۰ مؤرخہ ۸؍ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ۴)