ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 337
جو نماز نہیں پڑھتے۔بعض زکوٰۃ قطعاً نہیں دیتے۔صحابہؓ نے تو زکوٰۃ نہ دینے والوں کو قتل کیا ہے۔ایک جنٹلمین کی ملاقات مجھ سے ریل میں ہوئی۔اس نے کہا۔اسلام میں تفرقہ نہیں چاہیے۔مرزا صاحب نے تفرقہ ڈالا ہے۔باتوں میں اس نے کہا کہ یہ ملّاں جو ہیں ان کو نکال دینا چاہیے یہی فسادی ہیں۔پھر گدی نشینوں کو سخت سست کہا۔پھر ان کے متبعین کو۔میں نے کہا۔ہم نے تو شیرازہ بگاڑا مگر آپ نے اچھا مستحکم باندھا۔مرزا نے تو اسلام کے بکھرے ہوئے ورق اکٹھے کئے ہیں۔۲۔مسلمانوں پر اس وقت سب مصائب نازل ہورہے ہیں۔بارہ سلطنتیں میری آنکھوں کے سامنے انہوں نے چھنوائی ہیں۔تو کیا ابھی یہ مومن کے مومن ہیں؟ مومن کی نسبت تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔(المؤمنون:۲)۔مومن تو ہر جگہ فتح مند ہوتا ہے۔مومن تو کسی خدا کے بھیجے ہوئے کا انکار نہیں کرتا۔میں اس شخص کو اس آیت کی طرف کرتا ہوں۔ (النساء:۱۵۱تا۱۵۳)۔(ماخوذ از مدینۃ المسیح۔الفضل جلد۱ نمبر ۱۰ مورخہ ۲۰؍ اگست ۱۹۱۳ء صفحہ ۱)