ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 324 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 324

بعد میں معلوم ہوا کہ وہ جاری تو ہوگا لیکن یہ نہ معلوم تھا کہ کب تک۔لیکن پراسپکٹس سے معلوم ہوا کہ اس کا اعلان ہوچکا ہے۔گو کہ پہلے بھی جماعت میں ایک سے زیادہ اخبار موجود ہیں لیکن ایک وقت میں دو اخبار کا نکلنا مناسب نہ جان کر حضرت خلیفۃ المسیح کے حضور معاملہ دوبارہ پیش کردیا کہ وہ اخبار بھی شائع ہوتا ہے اس لیے اگر مناسب ہو تو فی الحال اسے بند رکھا جائے۔لیکن حضرت خلیفۃ المسیح نے اس پر ذیل کی عبارت تحریر فرمائی۔مبارک ہے کچھ پرواہ نہ کریں وہ اور رنگ ہے یہ اور۔کیا لاہور اخبار بہت نہیں؟ اس لیے ’’فضل‘‘ (جو نام کہ اس اخبار کا حضرت خلیفۃ المسیحؑ نے رکھا ہے) کا پراسپکٹس بھی شائع کیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ پیغام صلح اورفضل دونوں کو جماعت کے لیے مفید اور بابرکت بنائے۔آمین (ماخوذ از اعلان فضل ضمیمہ اخبار بدر جلد۱۳ نمبر۱۴ مؤرخہ ۵؍ جون ۱۹۱۳ء صفحہ۱۹،۲۰) حضرت خلیفۃ المسیح کی نوٹ بک سے ایک ورق مسیحی لوگ ۱۔عملاً توریت کے حلال وحرام اور اوامر ونواہی اور اس کے احکام سے قطعاً ان کو سروکار نہیں اور بائبل کی اشاعت پر ایسا زور لگاتے ہیں جسے دیکھ کر تعجب آتا ہے اور یوں روپیہ پانی کی طرح اس پر بہاتے ہیں اس کا ایک سرّ ہے۔۲۔تحقیق در تحقیق میں لگے ہوئے ہیں قطب جنوبی میں غرق ہورہے ہیں۔مسیح کی انجیل کو کھو بیٹھے ہیں اس کا نام نشان نہیں ہاں(ایلی ایلی لما سبقتانی ) باقی رہ گیاہے۔۳۔سنن اللہ اہداف نیچر کے دلدادہ ہیں۔شیر کا بچہ شیر اور شیر کے اوصاف سے متصف ، الٰہی صفات میں علم کامل، تصرف کامل اور یہی ربوبیت کے در پر ہیں۔گو مسیح فرماتے ہیں کہ اس گھڑی کا علم بیٹے کو بھی نہیں اور دو حواریوں کو فرمایا۔دائیں بائیں بٹھانا میرے اختیار میں نہیں۔۴۔زانی کو آتشک اور خاص سوزاک، اور مرتکب جرائم کو خاص دھڑکا ہو اور مسیح کفارہ ہے۔گناہ کا اثر جسم پر پڑتا ہے اسی واسطے عورت درد زہ میں مبتلا ہوتی ہے اور تکلیف سے بچہ جنتی ہے۔گو مسیحی عورت ہو اور مرد پسینہ سے ہاں ماتھے کے پسینہ سے روٹی کھائے، گو نیک مسیحی ہو۔آتشک کا مارا