ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 284
دوستانہ ہدیہ ایک شخص نے دریافت کیا کہ دیوالی وغیرہ پر ہندو صاحبان کچھ مٹھائی مسلمانوں کے درمیان بھی تقسیم کرتے ہیں اس کا لینا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا۔دوستانہ ہدیہ کے لینے میںہرج نہیں۔لڑکیوں کا ورثہ ایک شخص نے دریافت کیا کہ بعض لوگ لڑکیوں کو شادی کے وقت کوئی بھینس یا گائے یا کپڑے دیتے ہیں کیا یہ جائز ہے؟ حضرت خلیفۃ المسیح نے فرمایا۔جو مرضی ہو دو لوگ لڑکیوں کو جائداد کا ورثہ تو دیتے نہیں یہی سہی۔عیسائیوں کا کھانا ایک شخص نے دریافت کیا کہ چوہڑے جو عیسائی ہوجاتے ہیں ان کے ساتھ کھانا پیناجائز ہے یا نہیں؟ فرمایا۔حلال طیب چیزوں کا ان کے ساتھ مل کر کھانے میں ڈر نہیں۔مسائل عقیقہ و ختنہ ایک صاحب کے دریافت کرنے پر کہ عقیقہ اور ختنہ کے مسائل کس کتاب میں پائے جاتے ہیں۔حضرت خلیفۃ المسیح نے فرمایا۔مالا بدر فارسی۔بلوغ المرام عربی۔اکمل صاحب کی کتاب سنت احمدیہ۔حضرت خلیفۃ المسیح کا ایک خط مکرم معظم …… السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہٗ میں نے چند روز ہوئے آپ کو ایک طویل خط لکھا ہے انشاء اللہ تعالیٰ اس سے پہلے یا اس کے ساتھ آپ کو ملے گا۔چکڑالوی صاحب کے اصول آپ سمجھے یا شخ صاحب۔میں نے تو بہت غور کیا عملی طور پر ان کے اصول دہریہ کے اصول سے زیادہ وقعت نہ پاسکے۔جس بے ادبی سے یہ شخص حضرت نبی کریم اور عمرؓ کو یاد کرتا ہے آپ لوگوں کا دل گردہ سن سکتا