ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 280 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 280

<mark>اس</mark>نا دکشائش رزق کا ذریعہ نہیں ایک شخص نے اپنے دو لڑکوں کو پیش کرکے کہا کہ حضور یہ غلام زادے کالج میں پڑھتے ہیں ان کے لیے دعا فرمائیے کہ خدا ان کو جلد کامیاب کرے۔آپ نے فرمایا کہ اگر ایم۔اے، بی۔اے ہونے سے اصل خوشی حاصل ہوسکتی ہے تو امریکہ اور یورپ میں بہت سے پ<mark>اس</mark> ہوتے ہیں۔حقیقت میں یہ اصل ذریعہ کشائش رزق کا نہیں۔میں نے بھی نارمل پ<mark>اس</mark> کیا تھا۔میں ایک جگہ ہیڈ م<mark>اس</mark>ٹر تھا وہاں پر انسپکٹر مدارس آگئے میں <mark>اس</mark> وقت کھانا کھا رہا تھا۔میں نے ان کو کہا کہ آپ بھی آجائیں۔تو انہوں نے بجائے <mark>اس</mark> کے کہ میرے ساتھ کھانا کھاتے مجھے فرمایا کہ کیاآپ نے مجھے پہچانا نہیں میں انسپکٹر مدارس ہوں اور میرا نام خدابخش ہے۔میں نے کہا اچھا آپ بہت ہی نیک آدمی ہیں مدرّسوں کے ہاں کھانا نہیں کھاتے تو بس پھر تو یہ بہت ہی بہتر ہے۔یہ کہہ کر میں بڑے مزے سے اپنی جگہ پر بیٹھا رہا اور وہ بیچارہ اپنا گھوڑا خود ہی پکڑے ہوئے <mark>اس</mark> بات کا انتظار کرتا رہا کہ شاید اب بھی یہ کسی لڑکے کو میرا گھوڑا پکڑنے کے لیے بھیجے۔جب میں نے کوئی لڑکا نہ بھیجا تو <mark>اس</mark> نے خود مجھ سے کہا کہ کسی لڑکے کو تو بھیج دیجئے جو میرا گھوڑا تھام لے۔میں نے کہا کہ جناب آپ مدرسوں کے گھر کا کھانا تو کھاتے ہی نہیں کیونکہ آپ <mark>اس</mark> کو رشوت سمجھتے ہیں تو پھر ہم لڑکے کو گھوڑا پکڑنے کے لیے کیسے کہہ دیں کیونکہ وہ تو یہاں صرف پڑھنے ہی آتے ہیں گھوڑے تھامنے کے لیے تو نہیں آتے۔پھر اگر کسی لڑکے کو گھوڑا تھامنے کے لیے کہہ دیا جائے تو آپ یہ بھی کہیں گے کہ <mark>اس</mark> کو کہیں باندھ بھی دو اور گھ<mark>اس</mark> بھی ڈالا جائے تو پھر جب آپ مدرسوں کے کھانے کو رشوت سمجھتے ہیں تو ہم آپ کے گھوڑے کو گھ<mark>اس</mark> کیسے دیں۔<mark>اس</mark> کاگھوڑا بڑا شور کرتا تھا اتنی دیر میں <mark>اس</mark> کے ملازم بھی آگئے انہوں نے گھوڑے کو باندھا اور جلدی ہی روٹی وغیرہ تیار کرلی۔<mark>اس</mark> نے کہا کہ میں امتحان لوں گا۔میں لڑکوں کو امتحان دینے کے لیے تیار کرکے علیحدہ جا بیٹھا وہ خود ہی امتحان لیتا رہا۔بعد میں مجھے کہنے لگا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ بڑے لائق ہیں اور بڑی لیاقت سے آپ نے نارمل وغیرہ پ<mark>اس</mark> کرکے بہت عمدہ <mark>اس</mark>ناد حاصل کی ہیں <mark>معلوم</mark> ہوتا