ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 268
(۲)اب علاج قرآن کریم میں ارشاد ہے۔(النساء:۲۰)۔اور <mark>اس</mark> کے پہلے ہے (النساء:۲۰) مطلب یہ ہے عورت اگر مکروہ ہے تو <mark>اس</mark> سے نیک سلوک کرتے رہو <mark>اس</mark> کا نعم البدل ہم دیں گے۔یہ اللہ تعالیٰ قادر کریم کا وعدہ ہے۔پس آپ گھبرائیں نہیں۔نیک سلوک بی بی سے کرنا ضروری ہے۔سلوک کرتے جاؤ تھکو نہیں اور ہرگز نہ تھکو۔<mark>اس</mark> کے رشتہ دار شیعہ ہیں تو ہوا کریں ان سے کیاتعلق ہے۔آپ خلجان اور فکر نہ کریں خود کردہ را چہ علاج۔بہرحال آپ کا قصور ہے <mark>اس</mark> لیے آپ توبہ <mark>اس</mark>تغفار (الانبیاء:۸۸) سے کام لیں۔اللہ تعالیٰ سے امداد ہوگی۔آپ جلدی نہ کرو اور ہرگز نہ کرو۔یہ ہے میرا مشورہ <mark>اس</mark> کو مان لو۔نورالدین ۲۴؍ جنوری ۱۹۱۳ء محمد بریل محمد بریل ہندی کا خط پیش ہوا۔فرمایا۔بڑے مخلص آدمی ہیں خدا انہیں کامیاب کرے۔ولایت میں اشاعت اخبار لائٹ لنڈن میں <mark>جو</mark> خوا جہ صاحب کا مضمون چھپا ہے <mark>اس</mark> کا ترجمہ حضرت کی خدمت میں سنایا گیا۔فرمایا۔خوب ہے۔رسائل تاریخ <mark>اس</mark>لام تاریخ <mark>اس</mark>لام کے رسائل <mark>جو</mark> نبی صاحب مرحوم نے لکھے ہیں اور اب ان کے برادرزادے شائع کرتے ہیں <mark>اس</mark> کے دو تازہ پرچے پیش ہوئے۔پڑھ کر فرمایا۔خوب لکھتا ہے۔مجھے بڑی پسند ہے۔<mark>اس</mark> رسالہ کے آنے کے وقت جب ہاتھ میں لیتا ہوں تو