ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 265
حضرت کا خط خوا جہ صاحب کے نام عزیز باکمال دین باشی السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہٗ آپ دردِ دل سے دعا مانگتے رہیں اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِیْ جَلِیْسًا صَالِحًا کہ مجھے صالح جلیس عطا ہواور لنڈن سے باہر نکل کر جب شہر کو لوٹیں تو جس وقت واپسی پر شہر نظر آوے آپ پڑھیں۔اَللّٰھُمَّ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَمَا اَظْلَلْنَ۔وَرَبِّ الْاَرْضِیْنَ السَّبْعِ وَمَا اَقْلَلْنَ وَ رَبِّ الرِّیَاحِ وَمَا ذَرَیْنَ وَ رَبِّ الشَّیَاطِیْنِ وَمَا اَضْلَلْنَ اَسْئَلُکَ خََیْرَ ھٰذِہِ الْقَرْیَۃِ وَخَیْرَ اَھْلِھَا وَ خَیْرَ مَافِیْھَا وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّھٰذِہِ الْقَرْیَۃِ وَ شَرِّاَھْلِھَا وَ شَرِّ مَا فِیْھَا۔اَللّٰھُمَّ حَبِّبْنَا اِلٰی اَھْلِھَا وَحَبِّبْ صَالِحِیْ اَھْلِھَا اِلَیْنَا۔اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنَا حَیَاھَا وَاَعِذْنَا مِنْ وَبَائِھَا مَالِکَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۔مجھے ہر شر سے یہاں بچا اور خیر عطا فرما۔میں یہاں کے لوگوں کو محبوب اور ان میں سے نیک میرے محبوب ہوں۔اور الحمدپر بہت بہت زور دیں اور اس قدر کوشش کریں کہ اللہ تعالیٰ راضی ہوجاوے۔لارڈ کا ملنا برکتوں کا باعث ہو۔آمین۔منن الرحمن کے حصہ کی طرف توجہ کرنا ضروری ہے وہاں دعاؤں کا ہتھیار آپ کے ساتھ ہو اور لوگوں سے ملو اللہ تعالیٰ کوئی جوہر بے بہا عطا کرے جو خادم دین ہو۔میں یہاں دعا کروں گا مولیٰ کریم تمہارے ساتھ ہو۔آمین۔وہاں کے مسلمان اور ہندو لڑکوں سے بھی ملو۔قرآن کریم پیش کرو وقتی باتوں کے لیے دو رکعت نماز پڑھ کر جناب الٰہی کے اسماء و محامد کے بعد استغفار بہت کرو۔(الانبیاء:۸۸) پڑھ کر دعا کرو کہ الٰہی مفید و بابرکت امر کی طرف راہنمائی فرما۔شریرالنفس، منافق طبع، دنیا پرست، اللہ سے منکر، دعا نہ مانگنے والے یا اس پر اعتقاد نہ رکھنے والے اور بخیل و کاہل جو ہو اس پر وقت ضائع نہ کرنا۔تاکید ہے وہاں اچھے لوگ بھی بہت ہیں ان سے ملو۔ظفراللہ و عباداللہ عزیزان کو بھی خط نہ لکھ سکا ان کے لیے دعا کی ہے۔قرآن کریم باری تعالیٰ کا