ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 248 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 248

عَلٰی رَأْسِ سِتِّیْنَ(الاحاد و المثانی النساء فاطمۃ ابنۃ رسول اللّٰہ)۔اس پر بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ حدیث عقل کے خلاف ہے۔حضور فرماویں کیا جواب دیا جاوے۔اکمل عفی اللہ عنہٗ جواب۔صحیح حدیث پر اٹکل بازی کرنا چکڑالویوں، نیچریوں کا طرز ہے۔صحت پر محدثانہ بحث ہونی چاہئے۔انبیاء کے اقسام ہیں۔حدیث میں یہ مذکور نہیں کہ کس کس قسم کے انبیاء میں یہ نسبت ہوتی ہے۔(البقرۃ:۱۵۴) سے امتیاز ظاہر ہوتا ہے۔ہر حدیث کی تکذیب کرنا چکڑالویوں کا کام ہے۔مومن کا یہ طریق نہیں۔والسلام کیا کسی نے اس کو وضعی کہا ہے اور کہنے والا ائمہ حدیث سے ہے۔والسلام نورالدین طعام مسکین سوال۔سیدنا و امامنا! السلام علیکم و رحمۃ اللہ ۱۔فدیہ طعام مسکین میں طعام ایک وقت یا دو وقت؟ ۲۔اور طعام کھلانا ہی ضرور ہے یا بصورت نقدی بھی کسی مسکین کو دیا جاسکتا ہے؟ ۳۔پیشگی بھی ادا ہوسکتا ہے یعنی قبل از انقضائے رمضان؟ والسلام اکمل جواب۔(۱) جہاں تک میری سمجھ ہے دو وقت کا کھانا معلوم ہوتا ہے۔(۲)نقدی کا غلہ لے کر دیا جاسکتا ہے۔(۳)پیشگی بھی ادا ہوسکتا ہے۔نورالدین حضرت خلیفۃ المسیحؓ کی نصیحت بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ جناب ایڈیٹر صاحب بدر زَادَ لُطْفُہٗ۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہٗ میرے پاس پرانی نوٹ بک میں حضرت خلیفۃ المسیح ؓ کی پندونصائح خود ان کے دست مبارک