ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 246 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 246

نفاق فرمایا۔قدرت خداوندی ہے جب کوئی جماعت بڑھتی ہے تو اس میں کچھ نفاق کا بیج بھی پڑ جاتا ہے اور مفسدہ پرداز لوگ پید اہوجاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے بچائے۔مشورہ ضروری ہے ایک صاحب کا خط پیش ہوا کہ میں نے ایک معاملہ میں سات استخارے کئے تھے تب اس کام کو شروع کیا تھا لیکن نقصان ہوا۔فرمایا۔آپ نے مشورہ نہ کیا تھا۔(الشورٰی:۳۹)کے خلاف کام ہوا اس واسطے نقصان ہوا۔حضرت کا خط عباداللہ کے نام نفاق فرمایا۔قدرت خداوندی ہے جب کوئی جماعت بڑھتی ہے تو اس میں کچھ نفاق کا بیج بھی پڑ جاتا ہے اور مفسدہ پرداز لوگ پید اہوجاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے بچائے۔مشورہ ضروری ہے ایک صاحب کا خط پیش ہوا کہ میں نے ایک معاملہ میں سات استخارے کئے تھے تب اس کام کو شروع کیا تھا لیکن نقصان ہوا۔فرمایا۔آپ نے مشورہ نہ کیا تھا۔(الشورٰی:۳۹)کے خلاف کام ہوا اس واسطے نقصان ہوا۔حضرت کا خط عباداللہ کے نام عزیز مکرم! ڈاکٹر عباداللہ حَفِظَکُمُ اللّٰہُ وَسَلَّمْ السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہٗ میرا دل چاہتا ہے کہ تم لوگ اللہ تعالیٰ کے بن جاؤ اور اللہ تعالیٰ تمہارا بن جائے۔لنڈن دارالابتلاء ہے۔نماز کے پابند رہو اور جہاں تک ممکن ہو شرفا سے مجلس رکھو آزاد لوگ اچھے نہیں۔آزاد سے مراد مادر پدر آزاد ہیں۔استغفار بہت کرو۔دعائیں مانگتے رہو کہ تم خادم دین بنے رہو۔وہاں ایک لڑکا شکراللہ کا بھائی ظفراللہ خان ہے چوہدری نصراللہ خان کا بیٹا۔وہ مخلص ہیں اس کو کبھی ملنا۔خط لکھ دیناآپ کو آکر ملے گا۔والسلام نورالدین ۲۲؍ اکتوبر ۱۹۱۲ء حضرت کا خط خواجہ صاحب کے نام مکرم! السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہٗ خوا جہ سنو۔بہت امنگوں پر(الحجر:۴) کا مقدس فقرہ ہمیشہ یاد رکھو اور قرآن کریم میں صاف صاف ارشاد ہے۔(لقمان:۳۵) پھر استغفار، دعاؤں پر زور دیتے رہو۔تمام مذاہب میں اصل اصول دعا ہے اور اس دعا کو آج