ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 223
جائے طوطی درون پنجرہ بہ اکبر بادشاہ نے حکم دے دیا کہ اچھا اندر آجاؤ۔اندر جا کر اس نے مزے سے قصیدہ سنایا۔دونوں بھائی بڑے ہی ہوشیار تھے اور مولویوں کی تو بڑی گت بناتے تھے۔مولوی لوگ اپنے فتوؤں سے جب ان کا کچھ نہ بگاڑ سکے تو جہانگیر نے ابوالفضل کو ایک اور شخص کے ذریعہ سے راستہ میں قتل کرا دیا۔صلوٰۃ کے معانی صلوٰۃ۔تعریف کرنا، دعا کرنا۔وَصَلِّ عَلَیْہِمْ۔دعا کرو ، تعریف کرو۔اللہ تعالیٰ جس طرح اپنے رسول کی تعریف کر سکتا ہے دوسرا اس طرح کیونکر کر سکتا ہے۔صلٰوۃ کے معنے رحمت کے نہیں ہیں کیونکہ (البقرۃ:۱۵۷)(البقرۃ:۱۵۸)میں صَلٰوۃٌ کے معنے رحمت کے نہیں بنتے۔چینیوں کی مقدس کتاب تینجور بینجور۔چینیوں کی مقدس کتاب تین سو پچیس جلدوں میں ہے اور ہر ایک جلد تین سیر وزنی ہے۔مقروض ضَلْعٌ۔بوجھ۔جب انسان پر بوجھ پڑتا ہے تو ٹیڑھا ہو جاتا ہے۔جو انسان مقروض ہوتا ہے وہ بھی دین سے کسی قدر ہٹ جاتا ہے کیونکہ جن آنکھوں سے لیتا ہے ان آنکھوں سے دیتا نہیں۔۱۶؎ حوالہ جات ۱؎ ماخوذ از ڈائری۔بدر حصہ دوم مورخہ۱۹؍ ستمبر ۱۹۱۲ء۔کلام امیر صفحہ ا ۲؎ ماخوذ از کلام امیر۔بدر حصہ دوم مورخہ۱۹؍ ستمبر ۱۹۱۲ء۔کلام امیر صفحہ ۲ تا ۴ ۳؎ ماخوذ از کلام امیر۔بدر حصہ دوم مورخہ ۱۹؍ ستمبر ۱۹۱۲ء۔کلام امیر صفحہ ۶ ۴؎ ماخوذ از احسن اللطائف۔بدر حصہ دوم مورخہ۲۶؍ ستمبر ۱۹۱۲ء۔کلام امیر صفحہ ۹ ۵؎ ماخوذ از ڈاک خلافت۔بدر حصہ دوم مورخہ ۲۶؍ ستمبر ۱۹۱۲ء۔کلام امیر صفحہ ۹ تا ۱۲ ۶؎ ماخوذ از کلام امیر۔بدر حصہ دوم مورخہ ۳؍ اکتوبر ۱۹۱۲ء۔کلام امیر صفحہ ۱۷ تا ۲۰