ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 219 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 219

رہنے کا مکان اوپر تھا اور نیچے کتابیں رکھی ہوئی تھیں۔ایک مولوی کتابوں کی گٹھڑی باندھ رہا تھا۔میرے بھائی صاحب نے اس کو دیکھ لیا مگر وہ بہت نرم آدمی تھے میں تو گرم ہوں۔ان کو وہ مولوی دیکھ کر مکان سے نکل گیا تھوڑی دیر کے بعد ایک بڑی موٹی کتاب قلمی لکھی ہوئی لے کر آیا اور دکھا کر کہنے لگا کہ صاحب میں پہلے بھی آپ کی کتابیں نکال لیا کرتا تھا۔دیکھ جو کچھ اس کتاب میںلکھا ہے میں اس کو مان کر مسلمان رہوں یا اس کا انکار کر کے کافر ہوجاؤں۔اس کتاب میں ایک دعا لکھی ہوئی تھی اور لکھا تھا جو شخص اس دعا کو پڑھے اس کو چوری ، زنا اور طرح طرح کے فسق وفجور کرنے سب معاف ہیں۔عورتوں کو ان کا حق دو ایک مرتبہ ایک شخص کو میں نے سمجھایا کہ عورتوں کوان کا حق دو ورنہ صاف عَذَابٌ مُّہِیْنٌ لکھا ہوا ہے۔میرے سامنے تو وہ خاموش بیٹھا رہا لیکن گھر میںجا کر اس عورت کو کہنے لگا کہ ہم تجھے ’’گوہ دیں گے گوہ۔‘‘ ایک مرتبہ مفتی … کا لڑکا میرے پاس آکر بیٹھ گیا۔ایک آریہ نے چند اعتراض کئے میں نے اس کو خوب جواب دیئے وہ لڑکا بھی غور سے سنتا رہا۔جب وہ آریہ اٹھ کر چلاگیا تو وہ مجھ کو کہنے لگا کہ یہ اعتراض تو ہمیں اسلام پر ہوتے نظر آتے ہیں مگر آپ کے جواب بڑے زبردست تھے۔ہم تو آج تک اسلام کو کچھ اور ہی سمجھتے رہے مگر اب کچھ اور ہی معلوم ہوا۔میںنے کہا کہ تمہارے باپ کا کیا حال ہے؟ کہنے لگا جی اس کا بھی ایسا ہی حال ہے۔پر پوتھیوں کو ہمارا باپ مانتا ہے؟ میں نے کہا کہ کیا تمہارے یہاں پھوپھیوں کا بھی کوئی حق ہے؟ اس نے کہا کہ آپ بھی الٹی ہی بات کرتے ہیں۔لینے کی بات کیجئے کوئی دینے کی بات بھی کیا کرتا ہے؟ جناب ہم لینے کی بات پڑھے ہوئے ہیں دینے کی نہیں پڑھے۔۱۷؍ نومبر ۱۹۱۲ء بیماری گناہوں کا کفارہ ہوتی ہے محمد اسحاق کی نبض دیکھ کر فرمایا کہ اب بہت نیک ہوجاؤ۔لکھا ہے کہ بیماری بھی گناہوں کا کفارہ ہوتی ہے۔