ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 217
تم بت پرست ہندوؤں کے بنائے ہوئے پکوڑے اور لچیاں کھا لیتی ہو۔میں نے تو اہل کتاب کا کھانا کھایا ہے جو قرآن شریف سے جائز ہے۔۱۵؎ ۱۶؍ نومبر ۱۹۱۲ء ایک نو مبائع طالب علم کو نصائح ایک طالب علم نے جو اپنے بزرگوں کے تقاضے کے سبب سے سکول چھوڑنے کو طیار تھا حضور امیرالمومنین کے ہاں حسب ذیل عریضہ پیش کیا۔حضور نے وہ جواب جو اس کے خط کے بعد درج کیا جاتا ہے اسی کے خط پر تحریر فرما دیا اور پھر اس کو رخصت کردیا۔بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہٗ ونصلّی علٰی رسولہ الکریم جناب امیرالمومنین سلّمکم اللّٰہ تعالٰی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مودبانہ التماس ہے کہ میں ایک سال سے اس سکول میںتعلیم حاصل کرتا ہوںاور اس عرصہ میں میں نے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آپ کے ہاتھ پر بیعت کر لی ہے۔اس پر میرے گھر والے اور تمام رشتہ دار ناراض ہیں اور قریباً ایک ماہ سے مجھ کو بلاتے ہیں۔اب میں اپنے بھائی کے پاس جس نے مجھے بڑی محبت سے بلایا ہے جاتا ہوں اور آگے حضور کا حکم چاہتا ہوں اور میں انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے حکم پر چلوں گا۔والسلام