ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 214 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 214

عمدہ پاک کتاب قرآن مجید ہے۔اس میں تو نام نہیں۔رہی کلینی، تہذیب ، استبصار ، من لا یحضرہ الفقیہ، نہج البلاغہ ، تفسیر منسوب بامام حسن عسکری علیہ السلام ، شیعہ کی کتب عزیز میں، قاموس الشریعہ ، ایضاح ونجاہ ، مسند ربیع، خوارج کی عمدہ کتابیں، بخاری ، مسلم سنیوں کی مایہ فخر، ان میں کوئی مرفوع متصل مسند ہاں متواتر جو مدار یقین وا یمان ہو مجھے نہیں ملی۔تو فرمائیے جب ان مذاہب کے پاس ایسی بین فہرست نہ ہو تو میرا کیا قصور ہے۔غالباً ان مصنفوں کو کوئی متواتر حدیث ملی نہیں جس میں یہ فہرست ہو۔ہاں اپنے اپنے گھر کے لئے اپنی جماعت کے لئے خوش کن باتیں فرما دی ہیں مگر وہ دوسرے پر تو حجت نہیں ہو سکتیں۔آپ میرے عریضہ پر مخلی بالطبع ہو کر غور فرماویں۔میں تو اہل بیت علیہم الصلوٰۃ والسلام پر قربان ہوں مگر جو طریق آپ نے اختیار فرمایا ہے و ہ طریق میری سمجھ سے دور ہے۔اللہ تعالیٰ رحم کرے۔آمین چوتھا اعتراض، کامیابی سے کیا مراد ہے؟ عرض ہے کہ وہی جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔(المؤمن :۵۲) اور فرماتا ہے۔(النور:۵۶)۔میں نے کیا کہنا ہے اور میں کون ہوں جو کچھ کہوں۔آج کوئی مد عی من جانب اللہ ہو کر ملک گیری میں کامیابی والا مجھے آپ بتائیں۔میں اس پر غور کروں گا اور جدھر اشارہ آپ نے فرمایا ہے وہ بحث ابھی آپ کے میرے درمیان نہیں آئی۔اصولی بحث میں شخصی جھگڑا۔ہنوز دہلی دور است۔میں صفین، کربلا کے واقعہ ہائلہ سے بے خبر تو نہیں مگر سر دست اس بحث کا وقت نہیں اور نہ موقع ہے۔بند ہ رخصت ہوتا ہے۔والسلام نور الدین ۲۴؍اکتوبر ۱۹۱۲ء۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔