ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 162 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 162

اپنی مسجد بنائو پھر فرمایا۔لوگ اپنی مساجد بنانے کی طرف توجہ نہیں کرتے۔لوگوں کو خیال ہوتا ہے کہ مسجد پر بڑا روپیہ خرچ ہوتا ہے۔بڑا روپیہ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں کوئی چھوٹا سامٹی کا چبوترہ بنا لیں اس پر نماز پڑھ لیا کریں۔پھر کبھی توفیق ہو اسی کو چھت لیں۔خواہ کچی دیواریں۔جہاں مسجد بنالی جائے وہاں دین کا استحکام ہوتا ہے۔فصیح الدین احمد مولوی مرزا کبیر الدین صاحب کے خطوط کے جواب میں فرمایا کہ اپنی بیوی کو اپنے ساتھ رکھنا چاہیے۔اپنے بچے فصیح الدین احمد کو تعلیم کے واسطے یہاںبھیج دیں۔تعبیر حج ایک شخص نے لکھا کہ میں نے خواب میں حج کیا ہے۔فرمایا۔آپ کو اپنی کوئی مراد حاصل ہو گی۔ایک کتاب ایک شخص کا خط آیا کہ میرے پاس کتاب محلّٰی ابن حزم کا ایک ناقص نسخہ ہے اگر آپ خریدنا چاہیں تو مبلغ دو سو روپیہ لوں گا۔فرمایا۔ایسی کتاب کے واسطے دو سو روپے کچھ شے نہیں مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کتاب کا کامل نسخہ میرے پاس موجود ہے اور جہاں تک مجھے معلوم ہے اس کتاب کا کامل نسخہ ہندوستان میں صرف ایک اور ہے جو نواب رام پور کے پاس ہے۔۹؍ستمبر ۱۹۱۲ء دعا حافظ محمد اسحق صاحب کی بیوی ( حید رآبادی) کی بیماری کی خبر تار میں آئی۔حضرت نے بمعہ حاضرین ہاتھ اٹھا کر دعا کی اللہ تعالیٰ شفا دیوے۔دو خوابوں کی تعبیر (۱) ایک شخص کا خط آیا کہ میں نے اپنی ہمشیرہ کو خواب میں دیکھا ہے وہ کہتی ہے میری اُنگلی پر پھنسی ہے۔فرمایا۔اگر اس کی اولاد ہے تو ان کے ساتھ نیک سلوک کریں ورنہ اس کے واسطے صدقہ دیں۔