ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 161
اٹھارہ سال سے گھر میں رہتا ہے بے تکلف آتا جاتا ہے کیا یہ جائز ہے ؟ فرمایا۔اُس کے آنے پر عورتیںاتنا کپڑا منہ پر کر لیں کہ پیشانی اور ٹھوڈی کپڑے سے ڈھکی ہوئی ہو۔کان بھی ڈھکے ہوئے ہوں اور ناک میں کوئی زیور نہ ہو۔عیسائیت سندھ سے ایک شخص کا خط پڑھا گیا کہ اس ملک میں عیسائی لوگ نا واقف مسلمانوں کو بہت بہکا رہے ہیں ان کا جال بھی سب طرف پھیل رہا ہے۔اللہ ہی ہے جو مسلمانوں کو بچائے۔حج کی اجازت شاہجہان پور کے میاں امام بخش صاحب نے حضرت سے امسال حج پر جانے کی اجازت چاہی۔فرمایا۔اگر آپ پر فرض ہے تو ضرور جانا چاہیے۔۶؍ستمبر ۱۹۱۲ء اپنا حق لو ایک گائوں کے دوستوں کا خط پیش ہوا کہ یہاں کے لوگ ہمیں اپنے گائوں کی مسجد میں نماز نہیں پڑھنے دیتے جس میں ہمارا قانوناً حق ہے۔فرمایا۔اپنا حق امن اور کوشش کے ساتھ گورنمنٹ کے ذریعہ سے حاصل کریں۔ایسا ہی ایک صاحب کا خط پیش ہوا کہ میری ایک جائیداد ہے جسے میرے بعض رشتہ دار دبا بیٹھے ہیں۔فرمایا۔عدالت کے ذریعہ سے اپنا حق حاصل کر لیں۔۷؍ستمبر ۱۹۱۲ء اعتکاف الہ آباد سے ایک دوست نے دریافت کیا کہ یہاں احمدیوں کی مسجد تو کوئی نہیں۔میں نے ایک مکان اپنی رہائش کے واسطے کرایہ پر لیا ہوا ہے اُسی کے ایک کمرے میں احمدی برادران نماز اور جمعہ پڑھ لیتے ہیں کیا ماہ رمضان میں وہاں میں اعتکاف کرسکتا ہوں؟ فرمایا۔ہاں آپ وہیں اعتکاف کر لیں۔