ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 155 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 155

ماریں۔میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ اگر کسی سوال میں اللہ رسول ؐ، فرشتوں ، جزا و سز ا کے بارہ میں، اخلاق کے بارہ میں نفع پہنچے تو ان مسئلوں پر بحث کرو۔اگر نہ پہنچے تو ان پر تھوک دو۔ہم نہیں جانتے کہ موسیٰ کا عصا کتنا لمبا تھاا ور کس لکڑی کا تھا۔آدم کے گرنے کی جگہ کہاں ہے اور نوح کی کشتی کس لکڑی کی تھی وغیرہ۔میرا ایک اُستاد منشی قاسم علی رافضی تھا۔میں اُس سے فارسی پڑھا کرتا تھا۔وہ مجھے کہتا آج بزم کا رقعہ لکھو۔آج رزم کا رقعہ لکھو۔آج بہاریہ رقعہ لکھو۔آج خزاں کا رقعہ لکھو۔مجھے حکم ہوا کہ آج یہ سب رقعے یاد کر کے ہمیں سنا دو۔میں اس کو فر فر کر کے سنا بھی دیا کرتا تھا۔شاباش لے کر اُدھر جلا دیا کرتا تھا۔آٹھ آٹھ ورق کا سرنامہ میں نے پڑھا ہے۔اس سے مجھے یہ فائدہ پہنچا کہ میں نے اب سرناموں کو جڑھ سے ہی کاٹ دیا ہے۔میرے سر نامے یہ ہیں۔عزیز، عزیز مکرم ، مکرم، جناب السلام علیکم۔جن سے مجھے محبت نہیں ہے ان کو میں صرف جناب لکھ دیتا ہوں یعنی تم اُس طرف میں اس طرف۔غرض ہم کو ان فضول باتوں کی ضرورت نہیں ہے ہم کو پنج بناء اسلام کی ضرورت ہے۔اخلاق کی ضرورت ہے۔میں نے بڑی کتابیں پڑھی ہیں۔مولوی عبداللہ ٹونکی نے کذب باری تعالیٰ پر کتاب لکھی ہے۔رشید احمد، مولوی قلندر علی پانی پت کرنال والے نے بڑی بڑی کتابیں لکھی ہیں۔مولوی حیدر علی ٹونکی نے بھی اس پر کچھ لکھا ہے۔یہ سب کتابیں میرے پاس ہیں۔اس قدر تقریر کے بعد سبق شروع ہو گیا۔خاتمہ پر مولوی صاحب نے مذکور سوال کنندہ کو پاس بُلاکر پھر اُسی مضمون پر ذیل کی تقریر کی۔میں نے دنیا کے بڑے مذاہب دیکھے ہیں اور اُن کے حالات پڑھے ہیں اب بھی پڑھتا ہوں مگر اُن میں سیدھا اور سلامتی کا مذہب ایک اسلام ہی ہے اور پھر اُس میں سنّی مذہب اور پھر مرزا صاحب کے رنگ میں مَیں نے اس کو مقابلۃً بھی دیکھا ہے۔ہر ایک مذہب میں ایک بجھارت ہوتی ہے مثلاً عیسائیو ں میں عیسیٰ خدا کا مسئلہ ہے اس کو وہ نہیں سمجھا سکے۔بپتسمہ یوں دیتے ہیں۔خدا قادر مطلق، بیٹا قادر مطلق، روح قادر مطلق مگر تین قادر مطلق نہ کہو ایک ہی قادر مطلق ہے۔پھر خدا وحدہٗ لا شریک، بیٹا وحدہ لا شریک، روح القدس وحدہ لا شریک مگر تین نہ کہو ایک ہی وحدہٗ لاشریک