ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 13
کلام الملوک ملوک الکلام (مکتوبہ سید بشارت احمد صاحب دکنی) نوٹ۔سید صاحب نے اس کلام کے ترتیب دینے میں دکنی اردو زبان کا استعمال کیا ہے جو کہ ان کی مادری زبان ہے ہم نے بھی اس میں تغیر نہیں کیا کیوں کہ اس میں بھی ایک لطف ہے۔(ایڈیٹر) کلیاتِ خمسہ فرمایا۔مومن کو چاہئے کہ ہر وقت کلیات خمسہ کا پابند رہے۔ایمان۱ کی حفاظت، نفس۲ کی حفاظت، مال۳ کی حفاظت، عزت ۴کی حفاظت، عقل۵ کی حفاظت۔نصیحت کی بجائے دعا فرمایا۔بعض لوگوں کو نصیحت کی جاتی ہے تو وہ سمجھتے ہیں۔کہ ہم کو یہ بدکار سمجھتے ہیں۔ایک وقت مجھے خیال ہوا کہ کسی شخص کو بہت نصیحت کروں۔مغرب کی نماز پڑھ رہا تھا معلوم ہوا کہ اس کو نصیحت نہ کی جائے اگر یہ نہ مانے گا تو تجھے جوش آ جائے گا اور اسے ندامت ہو گی۔البتہ دعا کر، ہمارا اختیار ہے چاہیں تو قبول کریں گے یا نہیں۔ایام حج میں غیر احمدی کے پیچھے نماز ایک حج کو جانے والے صاحب نے دریافت کیا کہ ایام حج وغیرہ پر نماز غیر احمدی کے پیچھے پڑھیں یا نہیں؟ فرمایا۔وہاں کے لوگوں کو روپیہ اور دنیا سے غرض ہے۔نیک لوگوں کے پیچھے نماز پڑھ لیا کرو۔بعض امام وہاں کے نیک بھی ہیں۔نیک عالم یا امام کو دیکھو اگر داڑھی وغیرہ ہو اور اچھا ہو تو اس کے پیچھے نماز پڑھ لو۔عرب بدؤوں کی عادات فرمایا۔بدوؤں کا خاصہ ہے کہ اگر انہیں کوئی چیز دی جائے تو وہ سب مل کر کھائیں گے چاہے تھوڑی ہی کیوں نہ ہو۔اس لئے سب کے سب بھوکے رہتے ہیں اور پھر ہندوستانی بولی بھی انہیں نہیں آتی۔دو وجوہات سے اکثر خرابیاں باہم پیدا ہو جاتی ہیں۔لیکن جب رات ہو جاتی ہے تو ہر ایک بدو اپنے اپنے اونٹ کے پاس آ جاتا ہے اور دوسرے کے قریب نہیں جاتا کہ کہیں دوسرے کو یہ شبہ نہ پڑ جائے کہ قریبی اونٹ کو چرانے یا ستانے گیا تھا۔چونکہ میری جوانی تھی اور