ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 94
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔دنیوی اضطراب اور کرب مومن کی شان نہیں اور ہرگز نہیں۔ہاں ! احتیاط کرنا اور چوکس رہنا قبیح نہیں۔آپ اپنے فرائض کے پابند رہیں۔ڈرنا صرف اللہ تعالیٰ سے چاہیے۔آپ یہاں رہنے کا ارادہ رکھیں جس رنگ میں اللہ تعالیٰ پسند کرے آپ پسند کریں۔میں بھی یہاں رہتا ہوں۔اصل غرض قربِ امام ہے جانفشانی اور محنت صرف اللہ کے لئے کریں۔ا للہ ہی قدر دان ہے اور ضرور ہے۔یہ ابتلاء ہوتے ہیں اور ان کا ہونا ضرور ہے۔والسلام نور الدین کلام الامام امام الکلام مباحثۂ امرتسر کا نتیجہ اور فائدہ ریل میں مجھ سے ایک پادری نے سوال کیا کہ مرزا صاحب امرتسر میں پندرہ دن تک مباحثہ کرتے رہے اُس سے نتیجہ کیا نکلا اور تم کو فائدہ کیا ہوا؟ میں نے جواب دیا کہ ہم کو دو باتیں خاص طور سے معلوم ہوئیں۔ایک تو یہ کہ مرزا صاحب بہت بڑے عالی حوصلہ ہیں اور انتہا سے زیادہ درگزر کو کام فرماتے ہیں۔دوسرے یہ کہ عیسائیوں کی دنائت اور بے شرمی بھی اعلیٰ درجہ کی ہے۔دیکھو تم کو مرزا صاحب ایک منٹ میں خموش کر سکتے تھے لیکن پندرہ دن تک برابر تمہارے ساتھ مشغول رہے۔اور تم باوجود اپنی بے بضاعتی اور نالائقی کے پندرہ دن تک فضول اور لایعنی باتیں کرتے رہے۔اور تم کو اپنی خفیف الحرکاتی سے ذرا بھی شرم نہ آئی۔مجھ سے یہ سن کر پادر ی نے کہا کہ بھلا ایک منٹ میں کیسے خاموش کر سکتے تھے؟ میں نے کہا کہ مرزا صاحب نے شروع ہی میں فرما دیا تھا کہ کوئی مذہب اپنے کامل ہونے کا دعویٰ کرے تو اس کی دلیل بھی خود ہی دے۔کہا کہ ہاں یہ تو اُنہوں نے