ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 90 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 90

ہے کہ اسلام صلح و آشتی و محبت کا پیغام تمام جہان کے لوگوں کے واسطے لایا ہے ہم محبت سے جو قلعہ فتح کر سکے ہیں اور جس سر زمین پر اپنا تسلط بٹھا سکتے ہیں و ہ کسی بارود سے قبضہ میں نہیں لا سکتے۔اگر ہم کمیٹیاں بنا کر اس خلیج کو جو ہمارے اور ان کے درمیان ہے اور بھی وسیع کر دیں گے تو اس کا پاٹنا مشکل ہو جاوے گا۔پھر طرفین کے واسطے مشکلات ہو ں گی۔اس وقت ہمارے پاس نہ اتنی دولت ہے نہ ہم میں اتنا اتفاق ہے نہ ہمت نہ استقلال۔اس بات پر عز م کر لیںتو اس کا نتیجہ سوائے جگ ہنسائی کے اور کچھ نہیں کیونکہ ہماری سب زبانی کارروائی ہو گی۔پس نظر بر حالات موجود ہ آپ ہمت کریں اور مسلمانوں کی دکانیں کھلوائیں اپنے احباب و متعلقین کو ترغیب دیویں کہ وہ انہی سے سودا خرید کریں پھر انشاء اللہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے کمیٹیاں بنانے اور ان کے قواعد چھپوانے اور یہ اشتہار دینے سے کیا فائدہ ہے۔خدا مسلمانوں کے حال پر رحم فرمائے تجارت کی طرف مطلق توجہ نہیں۔تجارت کی ادنیٰ قسم ددکانداری بھی استقلال سے اور شراکت سے نہیں چلا سکتے۔بھلا اتنا بڑا کام جو آپ نے ارادہ کیا ہے کس طرح سے کریں گے۔۲۔مصیبت پہنچنے پر صبر کی تلقین اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس کو مصیبت پہنچے وہ اگر اللہ تعالیٰ پر پوری امید رکھ کر صبر کر کے اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ دل سے کہے اس کو بہتر سے بہتر بدلہ ملتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا یہ حکم بالکل سچا اور صحیح ہے۔میرے پانچ لڑکے اور چار لڑکیاں مرگئے۔اسامہ ، عبداللہ ، حفیظ الرحمن ، محمد احمد ، عبدالقیوم ، امۃ اللہ، رابعہ ، عائشہ ،ا مامہ۔میں نے بحمد اللہ صبر سے کام لیا۔اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔دل سے کہا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت سی بہتر اولاد دی۔۳۔تنخواہ پر بھروسہ شرک ہے آپ ہمیں بہت ہی عزیز ہیں اور مجھے آپ سے للہ و فی اللہ محبت ہے۔آنچہ بر خود مپسند بر دیگر ان مپسندی سچا حکم ہے۔آپ ہرگز کمی تنخواہ کا فکر نہ کریں۔تنخواہ پر بھروسہ ہی شرک ہے اللہ تعالیٰ آپ کو مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِب رز ق دے گا۔یہ مجھے امید ہے اور یقین ہے۔سوال۔عیسیٰ علیہ السلام کا کام مردہ زندہ کرنے کا تھا تو یہ فرمائیے کہ مرزا صاحب نے کتنے مردے ا