ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 91 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 91

ور کہاں کہاں زندہ کئے۔دوسرے یہ کہ کرشن تھے تو ان میں صفت کرشن بھی ضرور ہو گی۔کرشن کا کام ناچنے گانے کا تھا۔تیسرے اگر ہاتھ باندھ کر آپ نماز پڑھتے ہیں تو آپ کس حکم سے نماز پڑھتے ہیں؟ جواب۔آپ بالکل ان پڑھ جاہل نہیں۔اگر ایسا ہو تا تو آپ مرزا کی کتابیں کس طرح پڑھ سکتے۔مرزا صاحب نے بہت مردہ زندہ کئے۔آپ موت کے معنے نہیں جانتے جو حیات انبیاء اوراولیاء سے جاہلوں کو حاصل ہوتی ہے۔مجمع البحار لغت قرآن و حدیث اور لغات عربی میں ملاحظہ فرماویںاور خود قرآن کریم میں غور فرماویں۔(الانعام: ۱۲۳)اور تیسرے پارہ رکوع ۲ کی آیت کریم (البقرۃ:۲۵۹) پر بھی غور فرماویں۔سر ی کرشن کے متعلق کیا آپ کو الہام ہوا ہے کہ وہ ناچتے تھے۔ہاں بائبل میں حضرت دائود کی نسبت بھی ناچنا لکھا ہے تو کیا ہمارے نبی کریم ؐ جو بحکم(الانعام:۹۱) ان کے تابع تھے۔آپ کے نزدیک کیا ناچنے کے محکوم تھے۔مہدی کے فرائض اور احکام آپ مجھے ارقام فرماویں جو ثابت ہوں گے ہم آپ کو دکھا ئیں گے۔میں تو ہاتھ باندھ کر نماز پڑھتا ہوں اور اس کے متعلق حدیثیں مسند احمدبن حنبل اور ابو دائود میں ہیں۔اگر آپ فرماویں گے تو انشاء اللہ نقل کر کے بھیجوں گا۔مجھ سے جو وعدہ مرزا جی نے فرمایا سب پورا کر کے دکھادیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غیر احمدی کے پیچھے نماز سوال۔ایک شخص غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھنے کی بابت مشکوٰۃ باب الامامت کی اس حدیث کو اپنی تائید میں پیش کرتا ہے۔اَلصَّلٰوۃُ وَاجِبَۃٌ عَلَیْکُمْ خَلْفَ کُلِّ مُسْلِمٍ بَرًّا کَانَ اَوْ فَاجِرًا وَ اِنْ عَمَلَ الْکَبَائِرَ۔جواب۔ملّاصاحب سے کہہ دو کہ وہ مکحول نے ابوہریرہ سے روایت کی ہے کسی دنیا کی کتاب میں مکحول