ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 80
سوال۔غیر احمدی کے پیچھے نماز کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں۔مجدد الف ثانی صاحب بھی اپنے وقت کے امام تھے ان کی بھی مخالفت ہوئی کفر کے فتوے بھی جاری ہوئے انہوں نے اپنی جماعت کے لوگوں کو نماز کے بارے میں کیا فرمایا تھا؟ جواب۔حضرت مجدد نے علماء کو نصوص دین اور سخت برے لفظوں سے مکتوبات میںیاد کیا ہے۔میں تو قطعاً نمازوں کو لوگوں کے پیچھے پڑھنے کی اجازت نہیں دیتا آپ کو مجدد کے حالات سے آگاہی نہیں اور پھر ہم ان کے مقلد نہیں۔نور الدین (البدر جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخہ ۲۵؍فروری ۱۹۰۹ء صفحہ ۳) مکتوبات حضرت امیر المومنین ؓ سوال۔مرزا صاحب کو آنجناب نے کس معیار سے صادق دریافت کیا۔اور میں کس ذریعہ سے دریافت کر سکتا ہوں اور وہ معیار یا ذریعہ سلف کے اعتقاد کے موافق ہے یا کوئی نیا اصول ہے اور مرزا صاحب نبی ہیں یا مجدد اور مثیل کس طرح پر اور مرزا صاحب نے دین اسلام کی کس قسم کی خدمت کی اور کامیاب ہوئے یا نہیں اور حج کی نسبت آنجناب کا کیا عقیدہ ہے وغیرہ وغیرہ۔جواب۔مرزا کو میں نے ان تمام ذرائع سے صادق مانا جن ذرائع سے میں نے تمام راستبازوں کو بحمد اللہ راستباز مانا ہے۔آپ جس ذریعہ سے کسی کو صادق مانتے ہیں اُسی ذریعے سے تحقیق کر لو۔نیز استغفار ؔ، لاحول ؔ، درودؔ اور الحمد ؔ شریف کی کثرت کرو اور خیرات کر کے دعائیں مانگو کہ الٰہی اس حق کو ظاہر فرمائے۔آمین یاربّ العالمین۔تمام عقائد سلف میں جن کا بخاری میں ذکر ہے اورابانہ و حضرت التجلی میں میں نے پڑھا ہے۔یا عقیدہ طحاویہ یا نونیہ ابن قیم میں مجھے پتہ لگا ہے اس کے مطابق پایا۔کوئی نیا اصل اسلام میں مرزا نے اضافہ نہیں کیا۔خدمت اسلام یہ کی ہے کہ مخالفان اسلام آریہ، برہمو،نصاریٰ ، نیچریوں اور سکھ قوم کو قطعاً ساکت کر دیا۔اور کوئی شخص اگر اس کے