ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 79
کوفیوں نے معاہدہ کو بالائے طاق رکھ کر غداری کی۔والسلام نور الدین (۲) ہدایت کے لئے پانچ چیزیں مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملی ہیں آپ کے پیش کرتا ہوں۔اوّل استغفار۔دوم لاحول۔سوم درود شریف۔چہارم الحمد شریف۔پنجم قرآن کریم اور یہ سب بلحاظ معنے پڑھنا اس کے سوا اور کچھ بھی نہیں جو ہے یہی ہے۔عمل درآمد کے غنیۃ الطالبین، فتوح الغیب ہر دو السید عبد القادر الجیلانی کی ہی ہیں یہ ہے جو ہم چاہتے ہیں۔؎ بعد از خدا بعشق محمدؐ مخمرم گر کفر این بود بخدا سخت کافرم ( نور الدین ) (۳)۔بنے ہوئے روزگار کو ترک نہ کرنا چاہیے ہاں بنا ہوا روزگار نہ ہو تو اور تلاش کرو۔آپ دعا و استغفار سے کام لیں۔نور الدین (۴)۔دودھ پلانے سے وضو نہیں ٹوٹتا اوریہ لوگ باوجود اس کے گھاٹے میں رہتے ہیں کیونکہ سب خریدار قیمت نہیں دیتے۔نور الدین سوالات کے جوابات سوال۔ایک آدمی فوت ہو گیا ہے اس کی جائیداد کے دو آدمی وارث ہیں اور ایک وارث کی زوجہ کو وقت زندگی میں خفیہ طور سے کچھ مبلغات دے گیا ہے کیا وہ مبلغات کا لینا عورت پر جائز ہے یا نہیں ؟ جواب۔وہ مبلغات اس عورت کو جائز ہیں ان مبلغات کی تحقیق کرنا لغو ہے کسی وارث کا اس روپیہ سے تعلق نہیں وہ علیحدہ ہے۔