ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 58 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 58

حضرت خلیفۃ المسیح نے فرمایا کہ نکاح جائز ہے۔عورت کو خرچ کس طرح دیا جاوے ایک شخص نے حضرت امیر سے دریافت کیا کہ عورت کوخرچ اکٹھا دینا چاہیے یا روز کے روز؟ فرمایا۔چاہے ایک دم ایک ماہ کا خرچ دے دیں۔چاہے ہر روز کھانا دو وقت کا دیں۔دونوں امر جائز ہیں۔کیا قرآن شریف راگ میں پڑھنا جائز ہے ایک صاحب نے دریافت کیا کہ قرآن شریفکو راگ میں پڑھنا جائز ہے ؟ فرمایا۔راگ میں پڑھنا تکلف اور غیر مفید ہے کوئی قوم راگ سے خدا رسیدہ ہوئی ہے؟ مجھے علم نہیں۔ہم لوگ(صٓ:۸۷)سے ہیں۔( البدر جلد۸ نمبر ۷،۸،۹مورخہ ۲۴۔۳۱؍دسمبر ۱۹۰۸ء صفحہ ۳ تا ۵)