ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 514
کل دوائی دینے لگے تو تم نے نسخہ ہی طلب کیا اور آج دوائی ہی لینا چاہتی ہو۔تو ہنس کر کہتی ہے حضور اصل بات یہ ہے کہ میرا میاں حکیم ہے۔مگر اس طرح کہ جب ہم شام کو روٹی پکاتے ہیں تو وہیںچولہے کے آگے بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں تو ساتھ ہی راکھ کی چھوٹی چھوٹی پڑیاں باندھتے جاتے ہیں۔صبح جو مریض آتا ہے خواہ کوئی مرض ہو ایک ایک پڑیا دے کر ساتھ کسی کو عرق سونف کسی کو گاؤ زبان وغیرہ بتاتے جاتے ہیں اور کہتے ہیں اصل دوائی جو بہت قیمتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(البدر جلد۱۱ نمبر۱۲ مؤرخہ ۲۱؍ دسمبر ۱۹۱۱ء صفحہ۳)