ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 503 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 503

غیر احمدی کا جنازہ ایک شخص نے دریافت کیا کہ کیا ہم غیر احمدی کے ورثا ء کی خواہش پر اپنے امام کے پیچھے اس غیراحمدی کا جنازہ پڑھ لیا کریں ؟ فرمایا۔یہ خطرناک بات ہے ہمیں سمجھ میں نہیں آتا کہ ہم اس کے لئے کیا دعا کریں گے کہ اے خدا اس شخص نے تیرے مامور کو نہیں مانا اس واسطے اس کو جنت نصیب کر۔(البدر جلد ۱۱ نمبر ۸،۹ مورخہ ۳۰؍ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۳ تا ۵) روپیہ بت ہے فرمایا۔اس زمانہ میں سب سے بڑا بت لوگوں کے لیے جس کے لیے خدا تعالیٰ کو بھی چھوڑ دیا گیا ہے اور آخرت کی مطلق پرواہ نہیں روپیہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہ سمجھانے کے لیے کہ اس زمانہ کی بت پرستی یہی ہے جس سے مؤحد مومن کو بچنا چاہیئے اس پر بت کا نشان ہونے کا سامان کردیا تاکہ تصویری زبان میں ہر وقت ان کو متنبہ کرتا رہے کہ میں بت ہوں ایسا نہ ہو کہ میرے لیے اپنے حقیقی مالک و محسن و معبود کو بھول جاؤ۔پائی سے لے کر اکنی، دونی، چونی، اٹھنی، روپے اور پھر پونڈ تک بت ہے تاکہ بت پرست مشعر ہواور اس کے حصول کے لیے لوگ خدا کی نافرمانی کرنے کی جرأت نہ کریں اور اس میں ایسے منہمک نہ ہوں کہ و ہی بھول جائے۔نئی شریعت نہ بناؤ ایک صاحب کی طرف سے ایک تحریک پیش ہوئی کہ تمام احمدی نوجوان ایک ماہ میں دو وقت کا کھانا چھوڑ قادیان کی مختلف مدات میں بھیج دیں۔فرمایا۔میری حیاتی کے تھوڑے دن رہ گئے ہیں میں پسند نہیں کرتا کہ کوئی نئی شریعت پیدا کی جاوے۔۲۹؍ نومبر ۱۹۱۱ء۔منطق الطیر فرمایا۔یہ علم سنسکرت میں بسنت راج، عبرانی میں دبرہاعرف اور یونانی میں ارنی سو بوجیا کہلاتا ہے۔جولوگ مرغیاں پالتے ہیں وہ بھی ذرا غور کریں تو ان کو معلوم ہوسکتا ہے کہ جب مرغی نے