ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 502 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 502

جوش آتا ہے کہ آپ کے ہم پر کس قدر احسانات ہیں۔ہر کام میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو استخارہ کرنا سکھایا ہے۔یہ کتنا بڑا کرم اور غریب نوازی ہے۔مصیبت کے وقت اِنَّالِلّٰہِ سکھلایا ہے جس سے تمام مصیبتوں کے پہاڑ اُڑ جاتے ہیں۔ہر نصیحت کے وقت شکر کرنا سکھلایا ہے۔کتاب وہ دی ہے کہ کسی کی طاقت نہیں کہ ایسی کتاب پیش کر سکے۔کتنے بڑے احسان ہیں۔مسلمانوں کو چاہیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پڑھا کریں۔اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔قبر کا معاملہ فرمایا۔یہ کیا فقرہ مشہور ہوگیا ہے کہ قبر کا عذاب برحق ہے۔کیا قبر میں عذاب ہی عذاب ہے اور راحت کچھ نہیں۔یوں کہنا چاہیے کہ قبر کا معاملہ برحق ہے صرف عذاب کی تخصیص کرنا درست نہیں۔فجر کی سنتیں خفیف کرو فرمایا۔صبح کی دو سنتیں بہت خفیف پڑھنی چاہئیں۔بعض لوگ غلطی سے فجر کی سنتیں بہت لمبی پڑھتے ہیں حالانکہ حدیث شریف میں تو مذکور ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب فجر کی سنتیں پڑھتے تھے تو لوگوں کو شبہ ہوتا تھا کہ الحمد شریف بھی پڑھی یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔داماد سے کچھ لینا جائز ہے ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ بعض لوگ ناطہ کے وقت داماد سے کچھ روپیہ لیتے ہیں کیا یہ شرعاً جائز ہے؟ فرمایا۔جائز ہے۔گمشدہ خاوند ایک شخص کے سوال کے جواب میں حضرت خلیفۃ المسیح نے فرمایا کہ خاوند کے نامعلوم الخبرہونے کی صورت میں اگر عورت کے واسطے گزارے کی صورت موجود ہو تو چار سال تک انتظار کرے ورنہ ایک سال کے بعد دوسری جگہ نکاح جائز ہے۔