ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 481 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 481

زمین میں  من انگریزی غلہ سے زائد ہو تو کل کامنہائی کرنے کے بعد باقی کا اگر بارانی ہو تو اور اگر محنت سے پانی دیا گیا ہو تو ۔زمین کی قیمت پر زکوٰۃ نہیں آمد پر ہے۔گھوڑے پر زکوٰۃ نہیں۔فروخت آبِ زمزم ایک شخص نے دریافت کیا کہ کیا آب چاہ زم زم کا فروخت کرنا جائز ہے؟ فرمایا۔جائز ہے۔(البدر جلد۱۱ نمبر۲و۳ مؤرخہ ۹؍نومبر۱۹۱۱ء صفحہ۲تا۶) ایک ضروری اعلان (تحریر فرمودہ ۷؍اکتوبر۱۹۱۱ ء ) میرے دوستو! میں درد دل سے یہ اعلان شائع کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ تمہاری بھلائی کے لئے کرتا ہوں۔میرے دل کو بہت دکھ پہنچتا ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ تم میں بہت سے ایسے ہیں جو اپنے اصل فرض سے غافل ہوکر نکمی بحثوں اور لغو جھگڑوں میں اپنے اوقات کو ضائع کرتے ہیں۔کیا تم اس بات سے واقف نہیں ہو کہ کس غرض کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کو دنیا میں قائم کیا ہے۔یاد رکھو کہ جن بحثوں اور جھگڑوں کو تم تازہ کرنا چاہتے ہو انہیں کے لئے یہ سلسلہ قائم ہوا ہے۔پس اگر تم اس سچی راہ پر قدم نہ مارو گے جو تمہیں دکھائی گئی ہے اور جس کی حجت بھی تم پر پوری ہوچکی ہے تو خدا کو بھی تمہاری کوئی پرواہ نہیں۔ (الفرقان :۷۸) تم وہ لوگ ہو جو ایک دفعہ نہیں دو دفعہ اللہ تعالیٰ کے حضور اقرار کر چکے ہو کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم کریں گے اور خوب سمجھ لو کہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے عہد کرکے توڑتا ہے وہ سخت قابلِ مواخذہ ہے۔یہ بھی یاد رکھو کہ ایمان بغیر اعمال صالحہ کے کچھ چیز نہیں۔بہت سے لوگ ہوتے ہیں جو دعویٰ کرنے میں تو سب سے آگے قدم رکھتے ہیں مگر عمل کے وقت کچھ بھی نہیں۔اگر تم کو یہ دعویٰ ہے کہ تم میرزا صاحب پر ایمان لائے ہو تو یہ دعویٰ کسی وقعت کے قابل نہیں جب تک تم اپنے عمل سے اس دعویٰ