ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 466 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 466

رات کو دیر تک جاگنا فرمایا۔یہ انگریزی خوانی سے مرض طلباء میں پیدا ہوتا ہے کہ رات کو دیر تک جاگتے رہتے ہیں۔مٹی کا بدبودار تیل استعمال کرتے ہیں۔باریک ٹائپ پڑھتے ہیں۔آنکھیں خراب ہوجاتی ہیں۔لڑکپن میں عینکیں لگانی پڑ جاتی ہیں۔دل ضعیف ہوجاتے ہیں۔معدہ کمزور ہوجاتا ہے۔تمام اعضاء میں سستی آجاتی ہے۔قسم قسم کی بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں۔انبیاء ایسا نہ کرتے تھے بلکہ وہ رات کو وقت پر سوتے تھے۔عشاء کی نماز کے بعد بہت بولنا خلاف سنّت ہے۔صبح سویرے اٹھنا چاہیئے اس سے صحت اچھی رہتی ہے۔مولویوں کے جواب فرمایا۔عام مولوی تو اپنے بالمقابل کو یہ جواب دیا کرتے ہیں کہ اسے آتا ہی کیا ہے جو ہم اس کا جواب دیں۔اور اس کے ساتھ شیعہ مولوی ایک اور بات بڑھا دیتے ہیں کہ یہ صحیح النسب سید نہیں ہے۔جس نے تمہیں لڑکی دی اس کی عزت کرو فرمایا۔بڑے غضب کی بات ہے اور گرے ہوئے اخلاق کا نمونہ ہے کہ ہمارے ملک میں خسر اور ساس کے لفظ کو لوگ گالی کے موقعہ پر استعمال کرتے ہیں۔یہ بہت بڑی بے انصافی ہے۔جس نے تمہیں لڑکی دی وہ تمہارا باپ ہے اس کی عزت کرو۔لوگ چاہتے ہیں کہ جس کی لڑکی لیں اس کا گھر بھی لوٹ لائیں۔یہ بات انبیاء کے طریق کے خلاف ہے۔دیکھو حضرت موسیٰ نے آٹھ سال خدمت کرکے بیوی حاصل کی۔حضرت یعقوب نے چودہ سال خدمت کی تھی۔عورتوں پر رحم کرو اور ان کے حقوق کی حفاظت کرو۔اس ملک میں عورتوں پر بڑا ظلم ہوتا ہے۔بعض لوگ نہ طلاق دیتے ہیں نہ آباد کرتے ہیں۔ایسے شریر لوگوں کی کچھ پرواہ نہیں کرنی چاہئے اور جہاں طاقت ہو لڑکی کا نکاح اور جگہ کردینا چاہیئے۔گورنمنٹ میں درخواست دی جائے تو منصف مزاج حاکم بھی اجازت دے دے گا۔رمضان میں قرآن شریف کس وقت سنایا جائے؟ سوال۔مفتی صاحب کے خط سے معلوم ہوا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں سحری کے وقت قرآن شریف