ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 464 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 464

لکھ دیں تو آپ کو اشتہار کے الفاظ تو یاد ہوں گے جو اس گروہ کے متعلق ارشاد فرمائے گئے تھے پھر کیا لکھیں گے۔اللہ۔اللہ۔اللہ۔مرکر جواب ضرور دینا ہے۔چاہے کوئی مانے یا نہ مانے شبلی صاحب کو معلوم ہوگا کہ قرطبہ و بغداد کی یونیورسٹی میں کیا تھا اور لوگ کیسے بن کر اس سے نکلے۔میں نے جس قوم سے دین سیکھا ہے ان کے چند نام عرض ہیں۔اوّل محمد رسول اللہ فِدَاہُ نَفْسِیْ وَ اَبِیْ وَ اُمِّیْ دوم امام مالک و امام اعظم۔سوم امام بخاری و مسلم۔چہارم السید عبدالقادر، شیخ شہاب الدین سہروردی، شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانی، خوا جہ سلیمان تونسوی۔پنجم محمد اسمٰعیل، محمد اسحق، عبدالعزیز، ولی اللہ، یہ سب دہلوی ہیں۔ششم ابن تیمیہ، ابن قیم، مجدد فیروزآبادی سیبویہ۔ہفتم ابن عربی۔ہشتم قادیانی صاحب۔ان میں سے ایک بھی بغداد و قرطبہ کی یونیورسٹی کا ڈگری یافتہ نہیں۔میں خود آپ کی یونیورسٹی کا حامی ہوں مگر مجھے پہلے دو کا علم نہیں۔ہاں یہ یقین ہے کہ میرے معلموں میں وہاں کا کوئی نہیں۔جناب کے معلم بھی اگر میں غلطی نہیں کرتا اس یونیورسٹی کا کوئی نہیں۔ہاں مجھے دو یونیورسٹیوں کا علم نہیں صرف نیچریوں سے سنا ہے۔تاریخ کی جو قدر میرے دل میں ہے وہ سابق عرض کرچکا ہوں۔کوئی شخص تاریخ کے معنے وسیع کرلے تو اس کی اصطلاح سے مجھے انکار نہیں۔شوکانی یمنی کا نام اور مولوی روم صاحب کا نام میں بھول گیا۔ان سے بھی مستفید ہوں۔وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الْکَرِیْمِ۔آپ کو دعوتی خطوط بہت آئیں گے اور اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے ان خطوط کو مبارک کرے۔آمین مبارک۔مبارک۔مبارک۔لاکھ لاکھ مبارک۔۔۔جہاں آپ کو عربی پڑھنے کی بار بار ترغیب دی گئی۔ہاں سنّی مسلمان کہتے ہیں کہ مغازی موسیٰ میں عقبہ اور واقدی عمدہ ہیں اور طبقات میں طبقات