ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 462 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 462

مریض کا روزہ مریض کو یا جس کو روزہ رکھنے سے کوئی مرض ہوجاتا ہے روزہ نہ رکھے۔وہ شخص روزہ کے بدلہ ایک مسکین کو کھانا کھلاوے۔یہ حکم اسلام کا ہے۔نورالدین۔۱۹؍اکتوبر۱۹۱۱ء روزے میں تھوک سوال۔جب کبھی میں روزہ رکھتا ہوں تو مجھے بہت تھوک آتی ہے اور بعض دفعہ تو نماز پڑھتے ہوئے منہ میں تھوک جمع ہوجاتی ہے اور کسی وقت نگلی جاتی ہے۔تو کیا تھوک نگلنے سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں؟ فرمایا۔تھوک نگلا جاوے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔(البدر جلد۱۰ نمبر۴۸و۴۹ مؤرخہ ۱۹؍ اکتوبر۱۹۱۱ء صفحہ ۳،۴) آنحضرتؐ کی شان فرمایا۔ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے چند روز تک ایک علیحدہ کمرہ میںقیام کیا تھا۔حضرت عمرؓ وہاں تشریف لے گئے اور آنحضرتؐ سے اجازت حاصل کرکے حجرہ کے اندر گئے۔دیکھا کہ آپ کے کمرے میں صرف ایک بوریا بچھا ہے جس پر آپ لیٹے ہوئے ہیں اور بوریا کے نشان آپ کے بدن مبارک پر لگ گئے۔حضرت عمرؓ نے عرض کی یا رسول اللہ آپ اللہ کے رسول ہیں اور آپ کی یہ حالت ہے۔حالانکہ کفار، قیصر و کسریٰ کیسے شاندار مکانوں میں رہتے ہیں اور ان کے مکانات میں کیسا اسباب ہوتا ہے۔آپ اٹھ بیٹھے اور فرمایا۔عمر تُو قیصر و کسریٰ کا ذکر کرتا ہے وہی قیصر و کسریٰ جن کو تُو فتح کرے گا اور ان کے ملک پر حکومت کرے گا۔فرمایا۔ظاہری بڑائی اور دولت کچھ شے نہیں۔دیکھو آنحضرت کی وہ شان تھی کہ ا ن کا ایک خلیفہ عمر قیصر و کسریٰ پر حکمران ہوا پھر قیصر و کسریٰ کی آپ کے سامنے کیا حقیقت تھی۔مگر ظاہری عیش و آرام کے آپ خواہش مند نہ تھے اور نہ اس طرف کبھی متوجہ ہوتے۔صحیح تاریخ کہاں ہے ؟ حضرت خلیفۃ المسیح نے مولوی ابوسعید عربی صاحب کے ایک خط کے جواب میں تحریر فرمایا