ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 450 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 450

ہونے کو گیا۔انہوں نے اسے کہا کہ مولوی تیرے سر میں علم کا کیڑا ہے۔وہ اس طرح نکل سکتا ہے کہ جس مسجد میں تم نماز پڑھاتے تھے اس کے محراب میں کتیا پالو وہیں بچے دے۔غرض بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے خلقت کو جناب الٰہی کی راہ سے روک دیا ہے۔میں نے بہت دنیا دیکھی ہے اور بہت کتابیں پڑھی ہیں مگر کوئی کتاب میں نے دنیا میںایسی نہ دیکھی نہ پڑھی نہ سنی ہے جو قرآن شریف کے برابر ہدایت نامہ ہو۔محکمہ پولیس کی بدظنّی فرمایا۔پولیس کا محکمہ ایسا ہے جس کی بدظنی ایک حد تک سود مند ہوسکتی ہے۔دو قسم کے لوگ فرمایا۔دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ایک مذہبی، ایک دنیا دار۔(طٰہٰ:۶۴) کہہ کر دونوں کو بھڑکایا ہے۔مسجدوں میں نماز پڑھنے سے منع نہ کرو فرمایا۔میں تمہیںنصیحت کرتا ہوں کہ کسی کو اپنی مسجدوں میںنماز پڑھنے، روٹی، پانی سے منع نہ کرو۔بہت ظالم ہے جو خدا کی مسجد میں اللہ کا ذکر کرنے سے روکے اور پھر یہ فعل لغو ہے کیونکہ جُعِلَتْ ِلیَ الْاَرْضُ مَسْجِدًا(صحیح بخاری کتاب التیمم) کا حکم ہے تو پھر تمام زمین سے کوئی کسی کو نکال بھی نہیں سکتا۔مسجد او شد ہمہ روئے زمین۔ادب کی برکت فرمایا۔(طٰہٰ:۶۶) یہ ایک ادب تھا جو ساحران موسیٰ کے کام میں آیا۔اور اس برکت میں ان کو ہدایت نصیب ہوئی۔حضرت موسیٰ ؑکا خوف فرمایا۔(طٰہٰ:۶۸) سے یہ نہ سمجھو کہ موسیٰ ساحروں سے ڈر گئے۔کیونکہ پیغمبران الٰہی کی شان میں آیا ہے۔(الاحزاب:۴۰) پس ان کو خوف تھا کہ لوگ مرتد نہ ہوجاویں۔عصائے موسیٰ ؑفرمایا۔سرپ فرعون اس دوائی کو کہتے ہیں جس کو آگ پر رکھنے سے سانپ بن جاتا ہے۔مفسرین نے لکھا کہ رسیوں میں پارہ تھا آگ پر رکھنے سے ہلنے لگے۔دونوں کا علاج عصا ہے جو