ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 438
۔پانچ وقت نماز باجماعت ادا کریں۔۲۔قرآن کو ترجمہ کے ساتھ ضرور پڑھو۔۳۔تکبر، بڑائی چھوڑ دو۔۴۔بُری صُحبتوں سے لازمی طور پر کنارہ کش رہو۔۵۔لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ کا ذکر بہت کرتے رہو۔(الحکم جلد ۱۵ نمبر ۲۹،۳۰،۳۱ مورخہ ۲۱،۲۸؍اگست و ۷؍ ستمبر۱۹۱۱ ء صفحہ ۳ تا ۵ ) واعظین کے فرائض (از زمیندار) واعظین کے متعلق ایڈیٹر تہذیب الاخلاق کی خواہش تہذیب الاخلاق شمارہ( ۷) جلد(۱) بابت رجب ۱۳۲۹ہجریہ رقمطراز ہے۔’’قسطنطنیہ کے شیخ الاسلام حضرت موسیٰ کاظم آفندی آج کل مذہبی معاملات کو روبراہ لانے میں بڑی سرگرمی سے مصروف ہیں۔ترکی سلطنت کا پرانا دستور ہے کہ رمضان کے مہینہ میں واعظوں کی جماعتیں سرکاری خرچ پر ممالک محروسہ میں روانہ کی جاتی ہیں۔یہ ہر ایک شہر، ہر ایک ضلع، ہر ایک قصبہ اور ہر ایک چھوٹے بڑے گاؤں میں دورہ کرکے وعظ و ہدایت کیا کرتی ہیں۔لیکن چونکہ علمیت محدود ہوگئی ہے اور حقیقی اسلامی تعلیمات عام نظروں سے پوشیدہ ہیں۔لہٰذا ہندوستان کی طرح سلطنت روم کے واعظوں کا بھی یہی حال ہے کہ وعظ میں دنیا کے دوراز کار افسانے قصے کہانیاں عجائب و غرائب اور بے نتیجہ باتیں تو بیان کرتے ہیں مگر یہ نہیں بتاتے (اور سچ تو یہ ہے کہ بتاسکتے بھی نہیں)کہ اسلام کا منشاء کیا ہے اور وہ اپنے پیرؤوں سے کیا چاہتا ہے۔حضرت شیخ الاسلام نے اس جانب خصوصیت کے ساتھ توجہ کی ہے اور عملی اصلاح کے لئے ’’مدرسۃ الواعظین‘‘ کے نام سے قسطنطنیہ میں ایک بڑا مدرسہ کھولا ہے جس میں موجودہ