ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 427
؍اگست ۱۹۱۱ء خدا سے بے پرواہی کے اسباب فرمایا۔جب انسان کو صحت ہو، اس کے پاس مال ہو، جتھا ہو، حسن ہو، کامیابی ہو تو وہ خدا اور آخرت سے بے پرواہ ہوجاتا ہے۔تعلیمات حقہ اور ان کے دلائل فرمایا۔تمام تعلیمات حقہ کا مجموعہ قرآن مجید ہے اور ان تمام کی دلائل بھی اس میں موجود ہیں۔اتباع قرآن مجید فرمایا۔صحابہؓ ،تابعین، تبع تابعین نے جو مراتب پائے وہ سب قرآن مجید کے اتباع سے پائے۔۸؍اگست ۱۹۱۱ء طٰہٰسے مراد فرمایا۔طٓہٰ عربی زبان میں اس شخص کو کہتے ہیں جس کو کسی بات کی دھت لگ رہی ہو۔کتاب اللہ اور عربی لٹریچر فرمایا۔عربی لٹریچر محبوبوں کے حسن و جمال، اپنے اظہار کمال، جتھے کی طاقت، دشمن کی ہلاکت کی نسبت بہت کچھ پایا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی کتاب میں اللہ کی عظمت، اللہ کی جبروت، اللہ کے عجائبات قدرت کا بیان ہوتا ہے۔علمِ الٰہی فرمایا۔اللہ تعالیٰ دلوں کے بھید جانتا ہے اور پھر مثلاً ایک سال بعد میرے دل میں جو خیال آنے والا ہے اسے بھی جانتا ہے۔(طٰہٰ:۸) فرمایا۔قرآن میں اللہ کے لیے صفات کا لفظ کہیں نہیں آیا۔اسماء ہی فرمایا۔موسیٰؑ کے معنے فرمایا۔موسیٰ ؑکے معنے جس سے ہمدردی کی جائے۔اسی واسطے اس کے ساتھ ہمدردی کرنے والے کو آسیہ کہا گیا۔مخالفت و مقابلہ اور جنگ فرمایا۔امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو مخالفت و مقابلہ کا پیش آنا ضروری ہے اور تمام دنیا میں ایک جنگ ہے۔مچھلیوں کے حالات پڑھو، پرندوں پر نظر کرو، کس طرح ایک