ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 421 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 421

سبب کے تین معانی فرمایا۔(الکھف:۹۰)میں سبب کے تین معنے ہیں۔(۱)علم (۲)پہاڑ کے رستے (۳)مناظرہ ۳؍گست ۱۹۱۱ء کھیعص کے معانی فرمایا۔کھیعصمیں اسماء الٰہی کی طرف اشارہ ہے۔کبیر المتعال، کافی، ہادی، (المؤمنون:۸۹) عالم، عزیز، صادق۔اگر صحابہؓ و تابعین ان کے معنے نہ کرتے تو میں کبھی نہ کرتا۔وَمَا اَنَا مِنَ الْمُتَکَلِّفِیْنَ۔اولاد کی خواہش کی وجوہ فرمایا۔اولاد کی خواہش بھی کئی وجوہ سے ہوتی ہے۔(۱)بعض عورتیں بانجھ کہلانا پسند نہیںکرتیں۔(۲)شریکوں کا مال قبضے میں آجائے۔(۳) ہمارے مال و اسباب کا کوئی وارث ہو۔(۴)ہمارا نام رکھنے والا کوئی ہو۔انبیاء کو بھی اس بارہ میں خواہش ہوتی ہے مگر اس لیے کہ کوئی سچے علوم اور نیکیوں کا وارث ہو۔فرمایا۔مجھ کو بھی اللہ تعالیٰ نے ایسی عمر میں اولاد دی ہے کہ جب کہ (مریم:۵)کا زمانہ ہے اور میں خدا کے فضل پر امید رکھتا ہوںکہ میری اولاد اچھی ہوگی! حصولِ اولاد کا مجرب نسخہ فرمایا۔یہ نسخہ بہت مجرب ہے اور اب بھی نشان ہے کلام نہ کرے اور ذکرالٰہی میں شاغل رہنے سے قوت بڑھ جاتی ہے۔تسبیحِ فاطمہؓ شیعوں میں تسبیح فاطمہ مشہور ہے اور سنّی بھی اسے مسنون سمجھتے ہیں۔خاتون جنت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور عرض کیا کہ مجھے دو تکلیفیں ہیں۔ایک چکی پیسنی پڑتی ہے۔دوم پانی کا مشکیزہ بھی خود ہی لانا پڑتا ہے۔اور اپنے ہاتھ دکھائے اور لونڈی کی التجا کی۔آپ نے فرمایا کہ