ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 419
؍ جولائی ۱۹۱۱ء مصائب کے وقت تین علاج فرمایا۔دکھوں اور مصیبتوں کے وقت تین علاج حضرت حق سبحانہٗ نے فرمائے ہیں۔(۱) اللہ کا ذکر کرتے رہنا۔(۲)(الکھف:۲۸)قرآن شریف اکثر پڑھتے رہنا۔(۳)پاک لوگوں کی صحبت میں رہنا جو مستفاد ہے۔(طٰہٰ:۲۹)سے اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ غافلوں کی صحبت و تعلق سے کنارہ کشی رہے۔غافل وہ ہے جو یادالٰہی نہ کرے اور گری ہوئی خواہشوں کے پیچھے پڑا رہے۔۲۹؍ جولائی ۱۹۱۱ء بنی اسرائیل اور بنی اسماعیل فرمایا۔سورۃ الکہف رکوع۵ میں (الکھف:۳۳) میں بنی اسرائیل و بنی اسمٰعیل کا ذکر ہے۔بنی اسرائیل نبوت، سلطنت دونوں باغوں کے مالک تھے۔(بائبل میں بھی اس کی تمثیل ہے) بنی اسمٰعیل کو حقارت سے دیکھتے۔خدا نے نبوت بھی چھین لی اور سلطنت بھی۔عبرت کا مقام ہے۔یہود دنیا میںبالشت بھر زمین کے مالک نہیں اور نہ کوئی ان کا ناصر۔(الکھف:۴۴)۔(البدر جلد۱۰ نمبر۴۲ مؤرخہ ۱۷؍ اگست ۱۹۱۱ء صفحہ۳) ۳۰ جولائی ۱۹۱۱ء فرمایا۔(الکھف:۴۶) یہ نصاریٰ کا ذکر ہے۔ایک بزرگ نے کسی کے ہاتھ میں خلاف شرع کوئی چیز دیکھی۔اس بزرگ نے اس سے وہ چیز لے کر توڑ دی۔وہ کسی رئیس کا مصاحب تھا، اس کے آگے ذکر کیا۔اس نے اس بزرگ کو بلایا اور ویسی