ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 41
فلاسفروں کی طرح نہیں بلکہ جیسے آپ اور میں خود مخلوق ہیں۔آنی فنا بقا کے خلاف نہیں۔بعدالموت بعدالموت نفس کو بقا ہے۔کیاآپ نفس انسانی یا نفوس ملائکہ کو حادث نہیں جانتے اور قدیم مانتے ہیں اور ان کے واسطے آنی فنا کے بھی قائل نہیں۔اور عوام (الرحمٰن:۲۷) کو ظاہر پر محمول و غیر مخصوص نہیں جانتے۔جواب مختصر دیں۔ڈاکٹر عبدالحکیم خان اسسٹنٹ سرجن ڈیرہ دون الحال طالب علم مدرسہ ایس اے کا ایک خط حضرت امیر المومنین کی خدمت میں آیا تھا جس کا جواب آپ نے مفصلہ ذیل لکھا۔جو خواب آپ نے ۱۰؍اکتوبر کو دیکھا ہے وہ یقینا جھوٹا ہے۔میں نے ہر گز ہرگز تمہارے لئے کوئی بددعا نہیں کی اور پھر وہ شائع ہوئی ہو قطعاً غلط ہے۔اور میں مردم پرست بحمد اللہ نہیں یہ بھی غلط ہے۔پھر کیا تو خدا پرست ہے؟ اگر ہے تو کیوں نجات کی راہیں تیرے لئے بے انت ہیں۔خدا پرستی کی تجھے کیا ضرورت ؟ میں اب تک حیرا ن ہوں کہ تجھے دنیا میں سوائے مرزا کے اور میرے کوئی کافر نظر نہ آیا۔نور الدین ۱۹؍ رمضان طب کی عمدہ کتابیں ایک انگریز نے پشاور سے دریافت کر بھیجا کہ طب یونانی و ہندی کی عمدہ کتابیں کونسی ہیں حضرت نے مفصلہ ذیل کتب لکھوائیں۔اکسیر اعظم، رموز اعظم ، نیّر اعظم ، رکن اعظم ، قرابا دین اعظم ،قرابا دین اعظم وا کمل ، ترجمہ قانون بو علی سینا، قانون بو علی سینا ،کامل الصناعۃ ، تذکرہ دائود انطاکی، مجموعہ بقائے جمع الجوامع، مخزن الادویہ۔یہ کتابیں یونانی طب میں عمدہ ہیں۔طب ہندی میں، جرک، سسرت، بھاگ بھٹ مہاہنکٹو عمدہ کتابیں ہیں۔