ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 416 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 416

کی نسبت اختلاف رائے صرف نقطہ خیال کے اختلاف کی و جہ سے پیدا ہوا ہے۔باوجود دلچسپ ہونے کے کتاب کا نفس مضمون تاریخ کی حد سے باہر نہیں نکلا۔چونکہ صحابہؓ کی زندگی ہر زمانہ کے مسلمانوں کے لیے رہنما ہے اس لیے امید ہے کہ تاریخ اسلام کا سلسلہ بہت مفید ہوگا۔(نورالدین) (البدر جلد۱۰ نمبر۴۲ مؤرخہ ۱۷؍ اگست ۱۹۱۱ء صفحہ ۲) ۲۲؍جولائی ۱۹۱۱ء نصیحت اخلاص سے کی جائے فرمایا۔میں نے حضرت صاحب کے سامنے ایک دفعہ واقعہ عرض کیا کہ ایک شخص نے ایک رئیس کو نصیحت کی کہ شراب نہ پیا کرے۔رئیس نے کہا جو شراب پیتا ہے اسی کے دروازے پر شراب نہ پینے والے بھیک مانگنے آتے ہیں۔جس سے وہ نادم ہوا۔اس وقت حضرت صاحب نے فرمایا۔کہنے والے نے اخلاص سے نہ کہا ہوگا ورنہ ایسا جواب نہ سنتا۔اتفاق سے ایک دفعہ مجھے اس شہر میں جانا پڑا۔مجھے حضرت صاحب کی بات یاد تھی میں نے چاہا کہ محض لِلّٰہ کے لیے اس رئیس کو کچھ کہوں۔چنانچہ میں گیا اور بڑی جرأت سے درشتی کے ساتھ میں نے حق کہا اور وہ مجھے کچھ بھی نہ کہہ سکا بلکہ بڑی عزت کی۔دوزخیوں کے کان، آنکھ، زبان کام دیں گے فرمایا۔قرآن مجید میں آیا ہے  (بنی اسرائیل:۹۸)اور دوسرے مقام پر یوں بھی فرمایا کہ (۱) (الکھف:۵۴) مجرم لوگ آگ کو دیکھیں گے۔(۲) (الملک:۸) اس کا شور سنیں گے۔(۳) (الفرقان:۱۴) موت کو پکاریں گے۔ان تین آیات سے ثابت ہے کہ دوزخیوں کے کان، آنکھ، زبان کام دیں گے۔پس ان میں توفیق یہ ہے کہ اس پہلی آیت میں جو فرمایا کہ وہ بہرے، گونگے، اندھے ہوں گے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ کوئی حجت قویہ اپنی نجات کے لیے پیش نہ کرسکیں گے اور وہ ایسا نظارا نہ دیکھیں گے جو خوش کن