ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 372 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 372

اردو گرائمر پھر فرمایا کہ ہم اردو گرائمر کو بالکل بیہودہ کام سمجھتے ہیں۔یہ جو بچوں کو اردو قواعد پڑھاتے ہیں سخت بیہودگی اور غلطی کرتے ہیں۔اردو تو بولنے سے آتی ہے۔اردو بولنے یا لکھنے میں کبھی بھی اردو گرائمر کی ضرورت نہیں پڑتی۔اکبر شاہ خان صاحب کو فرمایا کہ تم ہی بتاؤ کہ تم نے اردو کی گرائمر سے بولنے میں مدد لی ہے؟ خان صاحب نے کہا کہ نہیں۔پھر فرمایا کہ آپ عبد الحی کی اردو کا خیال رکھیں اور مولوی محمد علی صاحب اور ماسٹر صدر الدین صاحب انگریزی کا۔(ماخوذ از کالم ’’ایوان خلافت‘‘ الحکم جلد ۱۵ نمبر ۱۵ مؤرخہ۱۴؍ مئی ۱۹۱۱ء صفحہ ۹) برات کے ساتھ مولود خوانی بزہد و ورع کوش و صدق و صفا ولیکن میفزائے بر مصطفیٰؐ صحابہؓ نے بھی شادیاں کیں اہل بیت کی بھی شادیاں ہوئیں ان کو رسول اللہ سے بڑی محبت تھی یہاں تک کہ جانیں بھی قربان کیں۔لیکن وہ شادیوں کے ساتھ مدح و نعت نہیں پڑھتے تھے حالانکہ یہ ایک عمدہ بات تھی۔پس میرے نزدیک یہ ایک لغو بدعت ہے۔قرآن مجید کس کو پڑھایا جاوے اگر اس شخص میں ایمان بالغیب ہو یعنی اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتا ہو، قیامت کا قائل ہو، دعاؤں کا قائل ہو اور سخاوت کا مادہ رکھتا ہو۔یعنی صدقہ و خیرات بقدر طاقت دیتا ہو تو اسے قرآن پڑھانا جائز ہے۔مشرکوں کی اولاد نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم سے پوچھا گیا کہ مشرکوں کے نابالغ بچوں کا قیامت کے دن کیا حال ہوگا؟ فرمایا۔اَللّٰہُ اَعْلَمُ بِمَا کَانُوْا عَامِلِیْنَ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ان