ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 35
کرتے تھے؟ اس نے کہا کہ ایشور کی۔میں نے کہا کہ بس حضور توحید ہی ہوئی نہ اور توحید ہی مذہب اسلام… سکھاتا ہے۔جو جوانی میں خدا کی عبادت کرتا ہے خدا اس کو عرش عظیم کے نیچے جگہ دے گا۔مسئلہ دعا فرمایا کہ قرآن کریم کی ابتداء بھی دعا سے ہوئی اور انتہا بھی دعا پر۔تمام انبیاء کا مسئلہ دعا پراتفاق ہے۔اوّل آدم نے بھی دعا کی تھی (الاعراف : ۲۴)اور آخر آدم حضرت محمد رسول اللہ ﷺنے بھی … اُمَّتِیْ اُمَّتِیْ… ہی کی دعا کی۔نماز میں ایک بزرگ کے نزدیک اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْعِجْزِوَالْکَسَلِکی دعا بھی واجب ہے اور بعض کے نزدیک مستحب۔عجز کے معنی ہیں سامان کا بہم نہ پہنچانا او رکسل کے معنی ہیں مہیا شدہ اسباب سے فائدہ نہ لیں۔ایک علی گڑھ کالج کا طالب علم بیٹھا ہوا تھا اس کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ آپ کی طرف غفلت کی بہت تیز ہوا چل رہی ہے۔اس کے بعد ہم نے بیعت کی جس میں پچھلے گناہوں سے توبہ اور آئندہ بہتان،بدنظری سے بچنے اور آپس میں محبت، ہمدردی پھیلانے اور شرع کے مطابق چلنے کا عہد لیا۔(البدر جلد ۷ نمبر ۳۹ مورخہ ۱۵؍اکتوبر ۱۹۰۸ء صفحہ ۵) شاعری پر خط و کتابت بحضور فیض گنجور حضرت امیر المومنین و خلیفۃ المسلمین السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ماہ مئی گزشتہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃوالسلام کے لاہور تشریف لے جانے کے بعد جب آپ بھی لاہور تشریف لے گئے تھے تو میں نے ایک دن مولوی سید سرور شاہ صاحب سے سنا کہ ’’ شاعر ہمیشہ بزدل ہوا کرتے ہیں۔‘‘ میں نے اسی دن سے عہد کیا کہ اب کبھی شعر نہ کہوں گا۔اس کے بعد پھر ایک مرتبہ حضور کی زبان فیض ترجمان سے سنا کہ ’’شاعری پیشہ لوگ بزدل ہوتے ہیں۔‘‘پس پھر تو میرا خیال اور بھی پختہ ہو گیا۔میں چونکہ بزدلی کے عیب کو کسی طرح گوارا نہیں کر سکتا اس لئے شاعری سے ہاتھ اٹھا لیا۔اس وقت تک چونکہ یہ احتمال تھا کہ کہیں باسی کڑھی میں پھر اُبال نہ آ جائے اس لئے برابر طبیعت کو نفرت دلاتا رہا۔اب بفضلہ تعالیٰ مجھ کو