ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 355 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 355

ہے۔وہ کچھ نہ کچھ باتیں بناتے ہی چلے جاتے ہیں۔سب سے پہلے کس چیز کی ضرورت ہے؟ ایک شخص نے کہا کہ نجات سب سے مقدم ہے۔فرمایا۔نجات تو فضل سے ہے اور فضل کا جاذب ایمان ہے۔پس سب سے مقدم ایمان ہے۔ایمان اچھے پھلوں کا بیج ہے۔اب دیکھنا چاہئے کہ سب سے اعلیٰ ایمان کس مذہب نے تعلیم کیا ہے۔بہت سی باتیں ہیں مثال کے طور پر ایک عبادت گاہ کو بلاوا ہی لے لو۔عیسائی گھنٹہ بجاتے ہیں اور ہندو سنکھ، پر مسلمان کہتا ہے اَللّٰہُ اَکْبَر۔جس نے اللہ کو اکبر مان لیا وہ بدی کے نزدیک کب جائے گا۔ایمان کے لئے سب سے اعلیٰ تعلیم ہر امر میں اسلام ہی کی ثابت ہوتی ہے۔(البدر جلد ۱۰ نمبر۲۲،۲۳ مؤرخہ ۶؍ اپریل ۱۹۱۱ء صفحہ ۸،۹) مخالفین سے نیکی کرو مکفّر اور مکذّب مولویوں کے ہاتھوں سے تنگ آ کر ہمارے ایک دوست نے جو خود بھی مولوی ہیں۔حضرت خلیفۃ المسیح کی خدمت میں خط لکھا ہے کہ یہ مکذبین بھی تو کافر ہیں کیوں نہ ایسا کیا جاوے کہ ہماری جماعت کے مولوی صاحبان ان کے حق میں ایک کفر کا فتویٰ مسجل بمواہیر تیار کر کے شائع فرما دیں۔حضرت نے فرمایا۔ان کو لکھ دو کہ آپ ان مخالفین کے ساتھ بھی نیک سلوک کرتے رہیں اور ان کے حق میں دعا کرتے رہیں اور ان کے ساتھ حتی الوسع نیکی کرتے رہیں وہ برا کہیں تو آپ خاموش رہیں اللہ تعالیٰ آپ کو فتح مند کرے گا۔نکتہ معرفت ایک شخص کا خط حضرت خلیفۃ المسیح کی خدمت میں پیش ہوا کہ میں مقروض ہو گیا ہوں آپ کے بڑے بڑے مرید ہیں مجھے بہت سارا روپیہ ان سے دلا دیویں۔فرمایا۔