ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 351 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 351

حقارت کر دیتا تھا کسی کو رشتہ نہ دیا۔آخر دونوں بہن بھائی جب تنگ آ گئے تو انہوں نے عیسائی ہونے کی تجویز کی۔لڑکی کے بپتسمہ کے موقع پر ایک نہایت ادنیٰ قوم کے چمار نے بھی بپتسمہ پایا۔پادری نے اسی وقت گرجا میں دونوں کی دینی اخوت بنا کر نکاح کر دیا اور اس سے اس شخص کی ساری عزت برباد ہو گئی۔دیکھو رسوم کی پابندی کے بہت برے نتائج ہیں۔ہندو کنچنیاں ایک اور دوست نے ذکر کیا کہ فلاں شخص نے ایک موقع پر کہا ہے کہ فلاں فلاں قوم میں سے کنچنیاں بنی ہیں۔فرمایا۔کیا ہنود میںکنچنیاں نہیں اس کو خبر نہیں۔ہندوؤں میں پانچ قسم کی کنچنیاں موجود ہیں۔ایک قسم طلباء کے لئے، دوسری قسم علماء کے لئے، تیسری قسم فقراء سجادہ نشینوں کے لئے، چوتھی قسم عوام ہندوؤں کے لئے۔پانچویں قسم تمام دنیا کے لئے۔بنارس میں یہ پانچوں قسم کی کنچنیاں موجود ہیں اور ویسے ہمارے پنجاب میں اس مذہب کے لوگ ہندوؤں میں بکثرت ہیں۔امرتسر، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، بھیرہ، راولپنڈی میں ۳/۲ حصہ اس مذہب کے پیرو ہیں میرے پاس ان کی کتابیں موجود ہیں اور میں ان لوگوں کو جانتا ہوں۔ایک مبشر رؤیا زوجۂ محترمہ حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب اسسٹنٹ سرجن سیتاپور کا ایک خواب حضرت خلیفۃ المسیح کی خدمت میں پیش ہوا جو انہیں کے الفاظ میں درج ذیل کیا جاتا ہے کیونکہ اس سے ایک بشارت پیدا ہوتی ہے کہ جو سٹرک قرب الٰہی کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام تیار کر رہے تھے وہ اب بہت کچھ صاف ہو چلی ہے اور وقت آ گیا ہے کہ تمام درمیانی دقتیں رفع ہو کر مخلوقات کے واسطے ہدایت کا پانا آسان ہو جاوے۔دیکھا کہ کسی دو منزلہ مکان کی درمیانی یا اوپر کی منزل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام ہیں حضور کا چہرہ نورانی، لباس عمدہ اور قبلہ رخ چل رہے ہیں۔مجھے مخاطب کر کے فرمایا۔’’آؤ تمہیں دکھلائیں کہ پہلے