ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 321 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 321

کسی طرح نیند آ جائے اور نیند نہیں آتی تھی۔آج میں نے دوا جو چھوڑ دی تو ۵ گھنٹے نیند آئی۔خدا تعالیٰ بڑا بادشاہ ہے وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔یہ میری نصیحت یاد رکھو اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھو اللہ تعالیٰ سے بڑی بڑی امیدیں رکھو۔یہ جو مشکلات آتے ہیں درجہ بلند کرنے کے لئے آتے ہیں ان مشکلات سے ہرگز مت گھبراؤ اور خدا تعالیٰ سے مدد طلب کرو۔یہ مختصر نصیحت ہے مگر ضروری ہے اور یاد رکھنے والی ہے معمولی نہ سمجھو۔اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو اور تمہارا حافظ و ناصر ہو۔(آمین) (البدر جلد ۱۰ نمبر ۱۶ مؤرخہ ۱۶؍ فروری ۱۹۱۱ء صفحہ۱۲) درس قرآن کے اجراء کے لئے اضطرار اور دعا کی تحریک حضرت مولانا امیر المومنین کی طبیعت میں افاقہ ہوا تو درس قرآن کے اجراء کے لئے عرض کیا گیا۔آپ نے فرمایا۔رتّڑ چھتّر میں ایک بزرگ تھے قحط سالی اور بارش کی کمی تھی۔لوگوں نے ان سے عرض کی حضور بارش کے لئے دعا فرمائیں۔بزرگ موصوف نے اپنے ایک خاص الخاص مرید کو حکم دیا کہ میرے سامنے سے چلے جاؤ اور کبھی مت آؤ جب تک بارش نہ ہو جائے۔وہ خادم چلا گیا اور دعا کرتا رہا کہ اے مولا بارش کر دے میں تو اپنے پیر کے ملنے سے بھی رہ گیا۔اس کے اضطرار کے باعث دعا قبول ہوئی اور بارش ہو گئی۔میں بھی چاہتا ہوں کہ اضطرار پیدا ہو اور دعائیں کی جائیں۔ارشاد الامیر (مرتبہ ڈاکٹر بشارت احمد صاحب) بیوی سے حسن معاشرت فرمایا۔بیوی کی غلطیوں کو بھول جانا چاہئے۔اگر غلطیاں یاد رکھی جائیں تو دل میں رنجش آجاتی ہے اور یہ حسن معاشرت کے خلاف ہے۔روح کے جسم خاکی سے علیحدگی پر نئے جسم کا مشاہدہ فرمایا کہ جب روح جسم خاکی سے علیحدہ ہوتی ہے تو وہ اپنے ساتھ ایک نیا جسم لے کر نکلتی ہے جو ہر ہر عضو سے نکلتا ہے۔میں نے ایسے جسم