ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 316
مخلوق کے مظاہر ہیں۔ملائکہ اور انبیاء و رسل، اولیاء اللہ اور دوسرے صلحاء اور راستباز یہ نوری مخلوق ہے اور نور کے مظاہر ہیں۔اسی طرح پر ظلمت کی بھی ایک مخلوق ہوتی ہے اور اس کے مظاہر بھی ہوتے ہیں۔ظلمت کے فرزندوں میں سب سے بڑا وجود ابلیس کا ہے۔پھر اس کے مظاہر میں شریر اور بدچلن لوگ ہر قسم کی اذیت دینے والے۔ان مظاہر کو وہ نور کے ہوں یا ظلمت کے علیٰ قدر مراتب دیکھتے بھی ہیں۔ملائکہ بھی بعض کو نظر آتے ہیں۔ہاں یہ ضروری نہیں کہ سب کے سب ان کو دیکھیں۔میں نے ملائکہ کو بھی دیکھا ہے اور شیطان کو بھی دیکھا ہے ان ایام میں جب کہ میں نور دین کتاب لکھ رہا تھا جو آخر لاحول کے حربہ سے بھاگ گیا۔غرض جنّ بھی ایک مخلوق ہے۔حدیث میں سانپ، کالا کتا، مکھی، بھوری چیونٹی اور وبائی جرمز وغیرہ پر بھی جنّ کا لفظ بولا گیا ہے۔یہ کیڑے تاریکی میں پرورش پاتے ہیں۔طاعون کے کیڑے کے متعلق لکھا ہے کہ وہ تاریکی میں پرورش پاتے ہیں اس لئے کہ وہ ظلمت کی مخلوق ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی لئے فرمایا ہے کہ جب شام ہو جاوے تو اپنے دروازوں کو بند کر لو اور بچوں کو باہر نہ جانے دو۔کیونکہ تاریکی میں کیڑے نقصان پہنچاتے ہیں دروازے بند ہوں تو وہ ٹکر کھا کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔یہ کیسا سچا فلسفہ ہے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ہدایت دی تھی۔اب صوبہ کے لفٹنٹ گورنر نے طاعون کے متعلق جب ہدایات دیں تو انہوں نے بھی یہی لکھا۔پھر طاعون کے کیڑوں کا تعلق چوہوں سے ہے اور چوہے بھی دیواروں و زمین کے نیچے بلوں میں اندھیرے میں رہتے ہیں۔پس جنّ ایک مخلوق ہے اور یہاں جنّ ایک قوم کا ذکر ہے جو بنی عقیش کہلاتے تھے اور قوموں کے نام اس قسم کے ہوتے ہیں جیسے بعض اقوام کو ملک کہہ دیتے ہیں۔درس قرآن مجید کا اجرا میں درس قرآن مجید کے بند رہنے کے متعلق کچھ لکھ چکا ہوں۔ابھی یہ مضمون میں نے ختم نہیں کیا تھا کہ مجھے اطلاع ملی کہ حضرت نے اس ضرورت کو محسوس کر کے صاحبزادہ صاحب مرزا بشیر الدین محمود احمد