ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 307 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 307

دیں جن کا اردو ترجمہ یہاں درج کیا جاتا ہے۔(اوّل) تمام آدمی نماز کو اوّل وقت پوری توجہ سے ادا کریں۔(دوم) دعاؤں میں بکثرت مشغول رہیں۔(سوم) لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ کا وظیفہ کریں۔(چہارم) درود شریف، لا حول اور استغفار سے غافل نہ ہوں۔(پنجم) امرا سے مباحثہ نہ کریں اس باب میں سخت تاکید ہے کیونکہ امرا عموماً حق سے دور ہوتے ہیں اور تکبر میں مبتلا ہوتے ہیں۔ہاں ان کے حق میں دعا کرو خواہ یہ امرا گاؤں کے ہوں یا امرائے سلطنت ہوں۔(ششم) غربا میں کوشش کرو کہ وہ کسی پر ظلم نہ کریں اور نمازیں پڑھیں۔(ہفتم) لڑائی فساد اچھی چیز نہیں اس سے ہمیشہ پرہیز رکھو۔اور اپنے بادشاہ کی فرمانبرداری کرو۔(ہشتم) اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے تو قرآن مجید کو پڑھو۔ہاں تدبر اور تفکر سے پڑھو اور غرض قرآن پڑھنے سے عمل ہو۔خدا تعالیٰ توفیق دے۔(آمین) ایڈیٹر الحکم کو نصیحت ۳؍ فروری ۱۹۱۱ء کی شام کو بعد مغرب حضرت نے مجھے (یعقوب علی عرفانی) بلایا۔میں حاضر ہوا تو چند اور احباب بھی موجود تھے۔آپ مجھے تخلیہ میں کچھ فرمانا چاہتے تھے مگر احباب نا سمجھی سے بیٹھے رہے۔آپ نے مفصلہ ذیل تقریر فرمائی۔تین قوتیں فرمایا۔انسان کے اندر تین قوتیں ہیں۔ایک تخیلی، دوسری علمی، تیسری عملی۔تخیلی قوت شاعروں کی بہت بڑھی ہوئی ہوتی ہے بڑے بڑے نازک خیال انہیں سوجھتے ہیں اور وہ سوچتے رہتے ہیں۔مرزا غالب بڑے نازک خیال تھے۔ان کی یہ حالت تھی کہ بعض وقت ایک