ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 305 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 305

گناہ کی حقیقت حضرت صاحب نے خواجہ کمال الدین صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا کہ جس مضمون کے متعلق میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں وہ گناہ کا مضمون ہے جس پر آپ کچھ لکھ چکے ہیں۔سردار کو تبلیغ کرنے کے لئے استخارہ ایک سرحدی افغان احمدی مولوی نے عرض کی کہ میں اپنے علاقہ کے ایک سردار کو تبلیغ کرنا چاہتا ہوں کیا حضور کی اجازت ہے فرمایا۔میں رات کو استخارہ کر کے جواب دوں گا۔احباب کی بیمار پرسی اور دعاؤں کی اطلاع پر اظہار مسرت احباب کے خطوط بیمار پرسی کے لئے سب طرف سے برابر آ رہے ہیں اور ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ جماعت برابر دعاؤں میں مصروف ہے۔حضرت نے فرمایا کہ۔یہ خوشی کی بات ہے کہ ہماری بیماری کے ایام میں جماعت اللہ کی طرف متوجہ ہے۔فرمایا۔مجھے آرام یہ ہے کہ مجھے اللہ سے ویسی ہی محبت ہے اور قرآن و رسول اللہ سے ویسی ہی محبت ہے اور مجھے دنیا کا کوئی غم نہیں اور اولاد کا کوئی فکر نہیں۔(ماخوذ از کالم ’’اخبار قادیان‘‘ البدر جلد ۱۰ نمبر ۱۴ مؤرخہ ۲؍ فروری ۱۹۱۱ء صفحہ۲) ایوان خلافت حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ بنصرہ کی صحت خدا کے فضل سے عود کر رہی ہے۔زخم کا بہت سا حصہ بھر گیا ہے۔پچھلے دو دنوں میں آپ کو خواب اور دوائی کے دینے کی وجہ سے ضعف رہا۔کھانے پینے کی طرف کم توجہ ہے۔آج صبح ۵؍ فروری ۱۹۱۱ء کو میں حضرت کی خدمت میں حاضر تھا۔اور دو تین دوست اور تھے۔فرمایا۔خدا کی قدرت ہے کھانے پینے کی طرف طبیعت متوجہ نہیں۔پانی تک سے نفرت ہے۔اور