ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 280
(الملک:۲۳) پھر اسی سلسلہ واقعات میں آپ نے عبد الحی اپنے بچے کو بھی فرمایا کہ ہم تم کو منع کرتے ہیں کہ اگر تمہیں کوئی اس قسم کی کھیل کھیلنے کی ہدایت کرے تو مت کرنا۔پھر انہیں کھیلوں کے سلسلہ میں ایک مرتبہ آپ نے جب کمیٹی کے متعدد اجلاسوں میں سامان ورزش کی درخواستیں پیش ہونے لگیں تو فرمایا کہ دینیات کے لئے تو کوئی درخواست نہیں آتی۔سامان ورزش کی بڑی درخواستیں آتی ہیں۔اور مجھے یاد ہے کہ یہ بھی کہا تھا کہ مدرسہ کی لائبریری میں اور نہیں تو دینی کتب ہی کا اضافہ کرو۔دعاؤں کا شغل بیماری کی حالت میں آپ نے یوم الحج کے دن معمول کے علاوہ ایک نیا وقت دعاؤں کے لئے نکالا۔فرمایا۔اس وقت مجھے سخت رقت قلب اور گدازش پیدا ہوئی اور میں نے بڑی بڑی دعائیں کیں اس اثنا میں میرے پاس کوئی نہیں آنے پایا۔ایک مرتبہ میری بیوی صرف اس لئے آئی کہ وہ میٹھے کا پانی جو ڈاکٹروں نے بتایا تھا مجھے پلائے۔میں نے اس سے تفاول لیا کہ میٹھے کا پانی ہے میری ان دعاؤں میں بھی اللہ تعالیٰ قبولیت کی حلاوت پیدا کرے گا۔اور مجھے یقین ہے کہ اس نے میری دعاؤں کو قبول کیا۔میں نے ان دعاؤں میں یوں بھی دعا کی کہ اے میرے مولا! میں ان لوگوں کے ساتھ مل کر دعا کرتا ہوں جو آج عرفات میں ہیں۔مجھے معلوم تھا کہ حضرت کا معمول ہے کہ یوم العرفہ میں بڑی دعائیں کیا کرتے ہیں۔اس وقت کے قریب میں نے حضرت کی خدمت میں ایک کارڈ بھیجا کہ ’’ میرے اور میرے اہل کے خاتمہ بالخیر اور رضاالٰہی کے حاصل کرنے کی توفیق کے ملنے کی دعا کریں۔‘‘ وہ کارڈ اور دوسرے احباب خواستگاران دعا کی