ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 277
سے شام کے تین بجے کی ڈاک گاڑی میں سوار ہوئے۔بدیں خیال کہ منگھیر بہت دور ہے اور واعظین کے سفر کا بہت سا بوجھ انجمن منگھیرپر پڑے گا۔حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ کی خدمت بابرکت میں تحریک کی گئی کہ یہاں سے صرف ایک ہی آدمی بھیجا جاوے۔حضرت نے اس پر تحریر فرمایا۔مکرم مولوی محمد علی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ایک کا سفر مجھے مکروہ معلوم ہوا اس لئے کم سے کم دو کو یہاں سے روانہ کرنا پسند آیا۔والسلام نور الدین ۷؍نومبر ۱۹۱۰ء ( البدر جلد ۱۰نمبر۸ مورخہ ۲۲؍دسمبر ۱۰ ۱۹ء صفحہ ۲)